آتشدان کا بت صفحہ 102-103

ابو کاشان

محفلین




آتشدان کا بُت


صفحہ 102-103

aatish51.jpg
 

ابو کاشان

محفلین

صفحہ | ٹیم | تحریر | آغاز | اختتام | کارکردگی | بارِ اوّل | کارکردگی| بارِ دوم | کارکردگی | بارِ آخر | کارکردگی | مجموعی کارکردگی

102-103 | ٹیم 3 | ابو کاشان | 25-08-08 | 25-08-08 | 20% | | % | الف عین | % | الف عین | % | %
 

ابو کاشان

محفلین
ٹائپنگ : ابو کاشان


صفحہ نمبر 102-103

چھلانگ کیا لگائی تھی اچھل کر ریوالور والے کے سینے پر ایک لات رسید کی تھی وہ کراہ کر الت گیا ! اجنبی نے ایک فائر کیا اور نئی آنے والی کار کا ایک پہیہ بیکار ہو گیا ! پھر ان لوگوں کے سنبھلنے سے پہلے ہی اس نے دوسرا فائر جھونک دیا ! اس با ریوالور کی نال کا رُخ ٹرک کے ایک پہیئے کی طرف تھا نتیجے کے طعر پر ترک کا بھی تیک پہیہ بیکار ہو گیا۔
پھر ان میں سے کوئی چھوٹی کار کے پیچھے جا چھپا اور کوئی ٹرک کی اوٹ مین ہو گیا۔ انہوں نے دراصل پوزیشن لی تھی ! کیونکہ دوسرے ہی لمحے میں پے در پے فائروں سے سارا میدان گونج اٹھا۔
اجنبی جولیا کو وین کے پیچھے کھینچ لے گیا تھا۔
اس نے بھی کار اور ٹرک کی جانب فائر کئے ! حالانکہ جولی۔۔۔ا کے ونیٹی بیگ میں پستول تھا لیکن اس عقت اُسے بھی نہ سوجھی۔
فائر ہوتے رہے اور جولیا چپ چاپ بیٹھی رہی، دفعتاً اجنبی وین کے نیچے رینگ گیا ۔۔۔ اب وہ زمین پر اوندھا پڑا فائر کر رہا تھا ۔۔۔ کچھ دیر بعد کار کے پیچھے سے کوئی چیخا ! ش۔۔ائد اجنبی کی کسی گولی نے کام کیا تھا۔
اب فائر اور زیادہ تیزی سے ہونے لگے تھے ! جولیا اجنبی کے متعلق سوچ رہی تھی کہ آخر اسے اتنے بہت سارے راؤنڈ کہاں سے مل گئے۔ چھ کی تعداد تو بہت پیچھے رہ گئی تھی !
یک بیک اجنبی بھی حلق پھار کر چیخا اور اس طرف سناٹا چھا گیا لیکن دوسری طرف سے کسی نے پکار کر کہا تھا ۔ 'لڑکی خود کو ہمارے حوالے کر دو ! ورنہ تمھارا بھی یہی حشر ہو گا۔'
دوسری طرف سے اب فائرنگ نہیں ہو رہی تھی ! اب جولیا کو اپنا پستول یاد آیا ! لیکن اس سے پہلے ہی اس پر قابو پا لیا گیا ۔۔۔ اندھیرا پھیلنے لگا تھا۔ !
گنجان ڈاڑھی والے نے اپنے ساتھیوں سے کہا۔ 'میں لڑکی کو اپنے ساتھ لے جا رہا ہوں تم گاڑیوں کو درست کرو۔'
جولیا سوچنے لگی کہ کاش خود اس نے وین کا ایک پہیہ برباد کر دیا ہوتا ڈاڑھی والے نے اس کاایک بازو پکر کر اسے وین کی طرف کھینچا اور وہ بے بسی سے وین کی اگلی سیٹ پر جا بیٹھی ! وہ جانتی تھی کہ اس وقت کسی قسم کی بھی جدوجہد احمقانہ ہی ہو گی ! ویسے وہ اپنے آدمیوں کو بپری طرھ کوس رہی تھی ! خصوصیت سے عمران نشانہ تھا۔
وین حرکت میں آ گئی اور جولیا نے سوچا کہ میونسپل گارڈن والے کی لاش بھی کچل کر رہ گئی ہو گی۔
تھوڑی دیر بعد وین ویرانے کی ایک چھوٹی سی عمارت کے سامنے رکی اور ڈاڑھی والا اُسے کھینچتا ہوا اتر گیا --- وہ عمارت میں آئے ! یہاں بالکل سناٹا تھا۔ بڑے کمرے میں تین کیروسین لیمپ روشن تھے ! جن کی روشنی کمرے کے لئے کافی تھی !
'کھیل ختم ہو گیا۔' اچانک جولیا نے اپنی پشت پر اواز سنی پھر وہ دونوں ہی چونک کر مڑے ۔۔۔ !
دروازے پر میونسپل گارڈن کا مردہ جانور ڈھونے والا کھڑا تھا اس نے ریوالور کو جنبش سے کر کہا۔ 'ہاتھ اوپر اٹھا دو !'
 
Top