آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے 6 ارب ڈالرقرض کی منظوری دے دی

جاسم محمد

محفلین
آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے 6 ارب ڈالرقرض کی منظوری دے دی
ویب ڈیسک بدھ 3 جولائ 2019

1729266-imfbuilding-1562173564-592-640x480.jpg

تین سال کیلیے 6ارب ڈالر پیکیج کی منظوری آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے دی۔ فوٹو: فائل


اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے 3 سال کے لئے 6 ارب ڈالرقرض کی منظوری دے دی۔

ترجمان آئی ایم ایف جیری رائس کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لئے 6 ارب ڈالر کے پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔ جیری رائس کا کہنا ہے کہ قرض سے پاکستان کی معیشت کو استحکام اور معیشت کی بحال میں مدد ملے گی جب کہ پاکستان میں معیار زندگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

دوسری جانب مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لئے 6 ارب ڈالر کا پلان منظور کرلیا ہے۔ اس توسیعی فنڈ کی سہولت ( ای ایف ایف) سے معاشی بحالی پروگرام کو مدد فراہم ہوگی۔ ہمارے منصوبے میں ادائیگیوں میں عدم توازن کا خاتمہ شامل ہے۔ سماجی بہتری کے لیے اخراجات شامل ہیں جس سے ملک کے مفلوک الحال طبقوں کا مکمل تحفظ شامل ہے۔

ایک اور پیغام میں مشیرِ خزانہ نے کہا کہ اس سے معاشی ڈھانچے کی اصلاحات کی جائیں گی جن میں قرض کم کرنا اور آمدنی میں اضافہ شامل ہے۔ اس مدد سے معاشی انتظام اور مالیاتی ڈسپلن کو یقینی بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان معاشی بہتری کے لیے ایشیائی ڈویلپمنٹ بینک اور دیگر دوست ممالک سے بھی مالی مدد اور قرض حاصل کرچکا ہے۔
 
Top