اک جنگ تھی وہ گرمئی گفتار نہیں تھی
دونوں کی انا مٹنے کو تیار نہیں تھی
اک آنچ کی تھی پھر بھی کسر تیکھے خطوں میں
تصویر بہت خوب تھی ، شہکار نہیں تھی
منظر ہے بڑا ہوش ربا ، دل کو لگا تھا
پر آنکھ مری دل کی طرفدار نہیں تھی
تعبیر کہاں تھی ، وہاں کچھ خواب اُگے تھے
وہ نیند کی وادی تھی جو بیدار...