نتائج تلاش

  1. M

    غم حسین علیہ السلام پر اشعار

    پل میں ساقط بھرے بازار کی ہل چل کردی ایک ہی بات میں ہر بات مکمل کردی وقت پر وقت لی دہلیز مقفل کردی دن کو معزول کیا رات معطل کردی خوف میں ڈوبے ہوئے دل وہ اُبھرنے نہ دئیے سانس بھی روک دئیے لوگ بھی مرنے نہ دئیے
  2. M

    غم حسین علیہ السلام پر اشعار

    توُ نے اُسکُت جو کہاں ہوگئے اعدا خاموش صرف اعدا ہی نہیں ہوگیا کوفہ خاموش صرف کوفہ ہی نہیں ہوگئی دنیاں خاموش صرف دنیا ہی نہیں عرشِ خدا تھا خاموش ایسا لہجہ کا اثر تھا کہ زمانہ چُپ تھا تیری تعظیم میں خود تیرا گھرانہ چُپ تھا.
  3. M

    غم حسین علیہ السلام پر اشعار

    رہی تشہیر سے خالی ابھی تک فکرِ اقبالی اگر چہ مشتہر کرتے رہے ہیں غالب و حالی بقول جوش تھی انساں پہ بیداری کی بدحالی عزاداروں نے اس پہ جب نگاہِ ماتم ڈالی فرشتوں نے کہا اس بات کی تشہیر ہوجائے مسلمانوں کا قبلہ روضۂ شبیر ہوجائے
  4. M

    غم حسین علیہ السلام پر اشعار

    مرتضیٰ کی یہ صدا آتی تھی شاباش حسین ماں تکلم بھی کہے جاتی تھی شاباش حسین جد کا پیغام ہوا لاتی تھی شاباش حسین ذاتِ واجب بھی کہے جاتی تھی شاباش حسین داد دیتے تیرے اجداد بھی ایسا لڑتا میں بدن رکھتا تو بلکل تیرے جیسا لڑتا
Top