ہم منظر حق کا ہر پہلو دنیا کو دکھا کر دم لیں گے
ہم قال رسول قال اللہ دنیا کو سنا کر دم لیں گے
ہم امن و سکوں کے داعی ہیں سب ظلم مٹاکر دم لیں گے
ہم حق کے نشاں ہیں دنیا میں باطل کو مٹا کر دم لیں گے
وہ سنگ گراں جو حائل ہے رستے سے ہٹا کر دم لیں گے
ہم راہِ حق کے رہرو ہیں منزل پہ ہی جاکر دم لیں گے...