جانا گلگت کو ہمارا اور آنا ہاتھ لگا کر واپس...
پچھلی اکتوبر بعد از عید قرباں اہل خانہ کو چھوڑا ان کے خانے یعنی سسرال سکھر اور پہنچے ڈائیو اسٹاپ...
وہاں آنا خیال ناگہاں کہ گھر جاکر مکھیاں مارنا عبث ہے لہذا ٹکٹ کٹائی پنڈی کی اور لوٹے گھر کو...
چھپانا اس راز کو گھر والوں سے ہمارا اور لگائے رکھنا...