پشاور
جب پشاور کی بات چلتی ہے
پھر تو غیرت بھی ساتھ چلتی ہے
بچے بوڑھے ہیں، سب بہادر ہیں
ان کو آتے لڑائی کے گر ہیں
محنتی بھی ہیں اور جفاکش بھی
گلی کوچوں میں ہے بہت رش بھی
قصہ خوانی کے نام کا بازار
کتنی صدیوں سے گرم کاروبار
خوب مضبوط ہے پشاور فورٹ
عدل کا ہے نشان ہائی کورٹ...