کیوٹو یونیورسٹی میں میرے پروفیسر ٹوشیو ماسُودا کیوٹو کے ایک نزدیکی شہر اوتسُو میں رہائش پذیر تھے۔ انہیں روزانہ کم و بیش اڑھائی گھنٹے کا سفر یونیورسٹی آنے جانے کے لیے کرنا ہوتا تھا۔ ایک بار انہوں نے لیب میں موجود تمام غیر ملکی طلبا کو اپنے گھر مدعو کیا۔ ان کی جانب سے ایک پرتکلف ضیافت کا اہتمام...