نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    راجیندر منچندا ،بانؔی :::::: اِک گُلِ تر بھی شَرر سے نِکلا :::::: Rajinder Manchanda, Bani

    غزل اِک گُلِ تر بھی شَرر سے نِکلا بسکہ ہر کام ہُنر سے نِکلا میں تِرے بعد پھر اے گُم شدگی خیمۂ گردِ سفر سے نکِلا غم نِکلتا نہ کبھی سینے سے ! اِک محّبت کی نظر سے نِکلا اے صفِ ابرِ رَواں! تیرے بعد اِک گھنا سایہ شجر سے نِکلا راستے میں کوئی دِیوار بھی تھی وہ اِسی ڈر سے، نہ گھر سے نِکلا...
  2. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    جب تک تھا دَم میں دَم ، نہ دبے آسماں سے ہم جب دَم نکل گیا ، تو زمِیں نے دبا لِیا عابؔد جلالپوری
  3. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    میں لَوٹنے کے اِرادے سے جا رہا ہُوں مگر سفر سفر ہے، مِرا اِنتظار مت کرنا ساحؔل سحری نینیتالی
  4. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    آگ کا کیا ، پل دو پل میں لگتی ہے بُجھتے بُجھتے اِک زمانہ لگتا ہے کیفؔ بھوپالی
  5. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    اچھی صُورت بھی کیا بُری شے ہے! جِس نے ڈالی بُری نظرڈالی عالمگیر کیف ٹونکی
  6. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    اے دوست! مَیں خاموش کسی ڈر سے نہیں تھا قائل ہی تِری بات کا اندر سے نہیں تھا راجیندر منچندا ،بانؔی
  7. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    ایک اِک ، قصۂ بے معنی کا سلسلہ ،تیری نظر سے نِکلا لمحے! آدابِ تسلسل سے چُھٹے میں، کہ اِمکانِ سَحر سے نِکلا راجیندر منچندا ،بانؔی
  8. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    اپنی انا کی آج بھی تسکین ہم نے کی جی بھر کے، اُس کے حُسن کی توہین ہم نے کی اقبال ساجدؔ
  9. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    اپنے ہونے کا کُچھ احساس، نہ ہونے سے ہُوا خود سے مِلنا مِرا، اِک شخص کے کھونے سے ہُوا مصوّؔر سبزواری
  10. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    اپنے جلنے میں کسی کو نہیں کرتے ہیں شرِیک رات ہو جائے، تو ہم شمع بُجھا دیتے ہیں صباؔاکبرآبادی
  11. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    اے شمع! تجھ پہ رات یہ بھاری ہے جِس طرح مَیں نے، تمام عُمر گُزاری ہے اِس طرح ناطؔق لکھنوی
  12. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    چھیڑ سے اب وہ یہ کہتے ہیں کہ، سنبھلو حسرؔت صبر و تابِ دِلِ بِیمار کو غارت کرکے حسرؔت موہانی
  13. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    رُوح نے پائی ہے تکلِیفِ جُدائی سے نِجات آپ کی یاد کو، سرمایۂ راحت کرکے حسرؔت موہانی
  14. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    نہاں ہے دِل پذیری جس کے ہر ہر لفظِ شِیرِیں میں ! یہ کِس جانِ وَفا کے ہاتھ کی، رنگِیں نِگارش ہے حسرؔت موہانی
  15. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    دَورِ ہنگامۂ نشاط نہ پُوچھ اب وہ سب کُچھ خیال و خواب ہُوا جِگؔر مُراد آبادی
  16. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    ہر نَفَس موجِ اِضطراب ہُوا زندگی کیا ہُوئی ، عذاب ہُوا میری بربادیاں دُرست، مگر ! تُو بتا ، کیا تجھے ثواب ہُوا جِگؔر مُراد آبادی
  17. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    جب یاد آگیا ہے، پہروں رُلا گیا ہے دِل کا وہ مجھ سے کہنا، مجھ کو جُدا نہ کرنا جِگؔر مُراد آبادی
  18. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    مَیں خُوگرِ سِتم ہُوں، پروردۂ الَم ہُوں جور و جفا کے مالک، مہر و وفا نہ کرنا جِگؔر مُراد آبادی
  19. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    جِتنی ضِدیں ہیں اے دِل! تُو شوق سے کِئے جا مجھ کو بھی تا قیامت تیرا کہا نہ کرنا جِگؔر مُراد آبادی
  20. طارق شاہ

    شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

    تیرے جِگؔر کی تجھ سے اِک اِلتجا یہی ہے اپنے جِگر کو اپنے دِل سے جُدا نہ کرنا جِگؔر مُراد آبادی
Top