آثار و قرائن بتاتے ہیں کہ محفل کا چل چلاؤ (اور لنچ میں مٹن پلاؤ) کافی قریب ہیں۔ ایسے میں ہماری جانب سے شاید یہ آخری سفری لڑی ہی ہو۔ کوشش کرتے ہیں کہ اس کو مکمل کیا جا سکے۔
تو چند سال قبل عید کی تعطیلات کا اجتماعی فائدہ اٹھاتے ہوئے استنبول کو عازم ہوئے۔ ویسے تو شدید گرمی اور تیز دھوپ کا موسم تھا،...