اردو محفل فورم

عائشہ عزیز
عائشہ عزیز
اس کا مطلب مجھے وہاں لکھنا نہیں چاہیے تھا بھیا
ابن سعید
ابن سعید
کیوں دلاری پری، کیا یہ کیفیت نامہ اچھا نہیں لگا؟ :)
عائشہ عزیز
عائشہ عزیز
میں نے ایسا کب کہا بھیا؟
ابن سعید
ابن سعید
ہمیں بٹیا رانی کی خواہش بھی پوری کرنی تھی اور اس طرح کہ اس کا ستیاناس بھی ہو جائے، لہٰذا ہم نے محض اس کیفیت نامے کا زمانہ مستقبل سے ماضی کر دیا... :)
عائشہ عزیز
عائشہ عزیز
لیکن وہ تو کوئی بھیا کہہ رہے تھے ناں
بچو آپ کو میری خواہشات کا ستیاناس کرنا اچھا لگتا ہے ناں
سمجھ لوں گی
ابن سعید
ابن سعید
جب دلاری پری کی خواہشات منفی ہوں تو ان کا ستیاناس کر کے مثبت کر دینا سعادت ہے! :)
عائشہ عزیز
عائشہ عزیز
کیا ہے بھیاااا
ابن سعید
ابن سعید
ہم کو کیا پتا؟ :)
عائشہ عزیز
عائشہ عزیز
نہیں تو نہ سہی بھیا میں نے بھی آپ کو ایک بات نہیں بتانی
ابن سعید
ابن سعید
اگر وہ بات بھیا کو بتانے والی ہوئی تو ننھی پری چھپا ہی نہیں سکیں گی اور اگر چھپانے والی ہوئی تو پوچھنے پر بھی نہیں بتائیں گی، لہٰذا اس دھمکی سے تو تبھی ڈریں گے جب ننھی پری کہیں کہ بھیا ڈر جائیں ناں! :)
عائشہ عزیز
عائشہ عزیز
بتانے والی بھی ہے اور بتانی بھی نہیں جب تک بھیا پوچھیں گے نہیں بلکہ بار بار نہیں پوچھیں گے ہاں جی
کتنی بری بات ہے بھیا۔۔۔ چلیں جلدی سے ڈریں اب!!!
ابن سعید
ابن سعید
اف!!! اب ہم ڈر کر کس کے پیچھے جا چھپیں؟ ہمیں بے حد ڈر لگ رہا ہے! بتا دیں ناں بٹیا، بتا دیں دلاری پری، اب تو بتا ہی دیں... بتا دیں پلیز!!! (پلیز کہنا تھا یا نہیں؟) :)
عائشہ عزیز
عائشہ عزیز
مقدس اپیا کے پیچھے چھپ جائیں یا عندلیب اپیا کے۔۔ تب میں کچھ نہیں کہوں گی
مجھے کیا پتا؟ مجھے کیا پتا؟ مجھے کیا پتا؟ میں کیوں بتاؤں؟
نہیں بتانا نہیں بتانا نہیں بتانا
پلیز نہیں کہنا تھا اس لیے اب تو پکا نہیں بتانا
ابن سعید
ابن سعید
ڈر کر بھیا سو گے، بغیر وہ بات جانے اور سوتے ہوئے خوابوں میں اس بات کو جاننے کی بے چینی رہی تو اس کی ساری ذمہ داری بٹیا رانی پر!!! :)
عائشہ عزیز
عائشہ عزیز
لیکن مجھے تو ڈر میں نیند نہیں آتی اتنی دیر ۔۔
ٹھیک ہے میں ذمہ داری لینے کے لیے تیار ہوں ویسے ذمہ داری کیا ہے بھیا؟
ابن سعید
ابن سعید
ہم کو کیا پتا؟ ہم تو ڈر کر سو جائیں گے پھر کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری لے کر ننھی پری خود جان جائیں گی کہ ذمہ داری کس بات کی لینی تھی؟ :)
عائشہ عزیز
عائشہ عزیز
ہائیں کیا ہوگا بھیا ؟
مجھے ڈرانے کی نہیں ہوتی بچو!
Top