اردو محفل فورم

ابن سعید
ابن سعید
فائدہ: خوش گپیاں۔۔۔ :)
عثمان
عثمان
یہ تو آپ نے مقصد بتایا۔ اس مقصد سے حاصل ہونے والا فائدہ تاحال حل طلب ہے۔ :)
ابن سعید
ابن سعید
خوش گپیاں تو عموماً فرحت طبع کے لئے کی جاتی ہیں۔ :)
عثمان
عثمان
یعنی نتیجہ یہ نکلا کہ سوشل نیٹ ورکنگ کا فائدہ فرحت طبع ہے۔ نیز اچھا بچہ ہونے کی سند الگ ! لیکن یہ بہت محدود فائدہ ہے۔ :)
ابن سعید
ابن سعید
ہمیں لگتا ہے کہ یہاں مزید رخوں پر بات کرنے میں الجھ گئے تو اچھے بچے کی تعریف پر پورے نہیں اتریں گے۔ :)
عثمان
عثمان
ہاہاہاہا .... دیکھ لیجیے ہم نے تو آپ کو قصور وار نہیں ٹھہرایا۔ آپ کی خوش گپیوں کے تو ہم مداح ہیں۔ :):)
ابن سعید
ابن سعید
صبح امتحان ہے، ویسے تو دوپہر میں تھا لیکن جمعہ کی وجہ سے ہم نے اپنا امتحان جلدی کروا لیا۔ اب سے دو تین گھنٹے قبل تک یہ بھی نہیں دیکھا تھا کہ امتحان میں کیا کچھ آنے والا ہے۔ اور اگلے ایک گھنٹے تک پڑھ کر سو جانے کا ارادہ ہے۔ :)
عثمان
عثمان
اتنی لاپرواہی ، مانا کہ آپ ٹھہرے ذہین۔
اب تو آپ پڑھیے اور سو جائیے۔ امتحان کی بابت ہم کل پوچھیں گے۔ :):) ویسے بھی آپ کی تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں کی بابت گفتگو کرنے کا بڑا عرصہ سے ارادہ ہے۔
Ukashah
Ukashah
: ) عثمان بھائی ۔ پھر تو حساس موضوعات کو شیئر کرنے سے بھی روکنا چاہے ۔
عثمان
عثمان
روکنا تو کسی کو بھی نہیں چاہیے۔ ورنہ تو آپ کہیں کے بھی اچھے بچے نہ رہیں گے۔ :)
مقدس
مقدس
عثمان بھیا کیا ہوا۔؟؟؟
محمد امین
محمد امین
ہاہاہاہا۔۔۔۔۔۔۔ سوشل نیٹورکنگ کا اردو ترجمہ کیا ہوگا :D ?
عثمان
عثمان
سماجی رابطہ سازی :)
ابن سعید
ابن سعید
کیا عجب جو وکیپیڈیا پر معاشرتی جال جیسا کوئی ترجمہ موجود ہو۔ :)
عثمان
عثمان
سوشل نیٹ ورکنگ کا صفحہ اردو ویکیپیڈیا پر مجھے مل نہیں سکا۔ لیکن چند دیگر صفحات پر اس کا ترجمہ " سماجی جالکاری " کیا گیا ہے۔ ہاہاہا
مقدس
مقدس
عثمان بھیااااااااااااااااااااااا
عثمان
عثمان
مقدس بہنا اااااااااا
Top