اردو محفل فورم

علی وقار
علی وقار
آپ بھی سست پڑ گئی ہیں۔ اکمل زیدی صاحب بھی ایک زمانے سے نئی لڑی کے اجراء پر غور فرما رہے ہیں۔ یہاں تک کہ آم کا سیزن نکلا جاتا ہے۔ کر گزریے، زندگی مختصر ہے اور معطل ہو جانے کی تلوار ہمہ وقت سر پر موجود۔
گُلِ یاسمیں
گُلِ یاسمیں
ان شاء اللہ نماز عصر کے بعد شروع کرتے ہیں لڑی۔ ابھی تو آم کھانے لگے۔ اس سے پہلے کہ موسم گزر ہی نہ جائے۔ گھٹلیاں زمین میں دبا دیں گے تاکہ کچھ سالوں کے بعد آموں کے سلسلے میں خود کفیل ہو جائیں۔ ان شاء اللہ
محمد عبدالرؤوف
محمد عبدالرؤوف
شیخہ چلیا صاحبہ، جلدی کیجیے۔۔۔۔
گُلِ یاسمیں
گُلِ یاسمیں
آپ کی گاڑی چھوٹی جارہی ہے کیا عبدالروؤف بھائی۔ کسی سے کہہ دیجئیے کہ اگلے اسٹیشن پر زنجیر کھینچ دے۔
محمد عبدالرؤوف
محمد عبدالرؤوف
ہاں بالکل گاڑی چھوٹی جا رہی ہے۔ یہ پہلے ہی چار اسٹیشن آگے نکل آئی ہے۔
محمد عبدالرؤوف
محمد عبدالرؤوف
کچھ آم ان پرندوں کو بھی کھلا دیں جو آپ کی بالکونی پر پھڑپھڑا رہے ہیں۔
Top