اردو محفل فورم

قیصرانی
قیصرانی
وعلیکم گڈ
چھوٹاغالبؔ
چھوٹاغالبؔ
لودھراں کا تعارف میرے تعارف کے صفحہ نمبر 2 پر موجود ہے، ہنوز آپ کی توجہ کا منتظر
قیصرانی
قیصرانی
توجہ دے چکا۔ محض نوک جھونک کا موڈ تھا اس لئے بات کو بڑھاتا رہا :) امید ہے کہ آپ جیسے بے تکلف دوست کو برا نہیں لگا ہوگا :)
چھوٹاغالبؔ
چھوٹاغالبؔ
برا مان کے میں قیمات کے دن کیا منہ دکھاؤں کا بڑے غالبؔ کو
قیصرانی
قیصرانی
یہی منہ دکھا دیجئے گا۔ اچھا خاصا تو ہے؟
چھوٹاغالبؔ
چھوٹاغالبؔ
وہ پہلے ہہی پریشان تھے
کہ
کعبے کس منہ سے جاؤ گے چھوٹے غالب
قیصرانی
قیصرانی
کعبے کو بھی اسی منہ کے ساتھ چلے جائیے گا، ورنہ پلاسٹک سرجری تو کافی مہنگی پڑے گی، اگر بار بار جانا ہوا تو؟
چھوٹاغالبؔ
چھوٹاغالبؔ
سنا ہے نہا کر اور احرام باندھ کر جانا پڑتا ہے
مگر مجھ جیسا آلسی جو منہ دھونے کا روادار نہیں ، نہانے کا دلی تو ہنوز دور ہی است
اور میں کپڑے بدل کر جاؤں کہاں ہاہاہاہاہا
قیصرانی
قیصرانی
جب کعبے تک جا رہے ہیں تو اتنی آلس تو "بھن" ہی دیں کہ نہا دھو کر اور احرام باندھ کر تشریف لے جائیں؟

کپڑے بدل کر کعبے، اور کہاں جانا چاہ رہے ہیں؟
چھوٹاغالبؔ
چھوٹاغالبؔ
مقام فیض کوئی راہ میں جچا ہی نہیں
جو کوئے یار سے نکلے تو سوئے دار چلے
قیصرانی
قیصرانی
سیاست بھی کرتے ہیں؟ کہ جیل یا اقتدار۔ تیسرا کوئی ٹھکانہ نہیں :)
چھوٹاغالبؔ
چھوٹاغالبؔ
میں ہوں بے وطن مسافر، میرا نام بے کسی ہے
میرا کوئی نہیں جہاں میں جو گلے لگا کے روئے
قیصرانی
قیصرانی
ہندوستان میں اس کام کے لئے ردھالی کا عہدہ ہوتا ہے :) دل ہوم ہوم کرے پر تبصرہ تو کریں۔ بھپن ہزاریکا والے گانے پر
Top