اردو محفل فورم

ابن توقیر
ابن توقیر
کچھ مواد تلاش کرتے ایک فورم کا وزٹ کررہا تھا جہاں حسیب بھائی کافی ایکٹو تھے۔ وہاں یہ انتہائی افسوس ناک خبر پڑھی کہ یکم دسمبر 2019ء کو ڈکیتی کی وردات میں ظالموں نے حسیب رزاق بھائی کو شہید کردیا۔
ابن توقیر
ابن توقیر
یقین ہی نہیں آ رہا کہ حسیب بھائی ہمیں چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔
مریم افتخار
مریم افتخار
اس خبر کو ایک بار پھر جیسے ممکن ہو کنفرم کریں! یا اللہ یہ جھوٹ ہو!!!
ابن توقیر
ابن توقیر
جی بہنا کل رات کو مجھے علم ہوا اور تب سے خود کو یقین دلا رہا ہوں۔کاش یہ جھوٹ ہوتا۔
سیالکوٹ کے کافی مقامی پیجز پر بھی یہ خبر پڑھی جبکہ ایک اور فورم پر جہاں وہ انتظامیہ میں بھی تھے ان کی یاد میں لکھے تھریڈز پڑھ کر رات سے دل خون کے آنسو رہ رہا ہے۔
پرانی خبر ہے لیکن رات کو علم ہوا اور ابھی تک دماغ ماؤف ہے۔
ابن توقیر
ابن توقیر
یہاں اطلاع دینے کی ہمت بھی نہیں تھی مگر ان کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھنا ہم پر قرض ہوا اس لیے ڈوبتے دل سے لکھ دیا کہ ان کی اگلی منزلوں میں ہم دعا تو دے ہی سکتے ہیں۔
مریم افتخار
مریم افتخار
حسیب بھائی بہت ہی اچھے انسان تھے! بلکہ میرا 'تھے' کہنے کو بھی دل نہیں چاہ رہا. براہ کرم اگر آپ نے مکمل تصدیق کر لی ہے تو ان کے لیے ایک لڑی کھولیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ رمضان میں ان کے لیے دعا کریں.
Top