اردو محفل فورم

محمداحمد
محمداحمد
السلام علیکم، شکیب بھائی!

بہت خوب ، بہت عمدل ٹیبل بنایا ہے آپ نے۔ بہت اچھا لگا۔

ہم بھی عربی زبان کے مبتدی طلباء میں سے ہیں۔ ان شاء اللہ اس سے مدد ملے گی۔
محمداحمد
محمداحمد
یہ سربکف ڈاٹ کام کیا بلا ہے؟
محمداحمد
محمداحمد
اور یہ بتائیے کہ آپ تو پروگرامر ہیں۔

اس گردان کو آٹومیٹک نہیں کر سکتے ہم؟ ہم ایک فعل بتائیں اور پروگرام گردانیں جنریٹ کر دے۔ :) D :
شکیب
شکیب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ۔
اللہ آسان کرے احمد بھائی بس ذرا سا دھکا ہی چاہیے ہوتا ہے۔ باقی تو اللہ کی کتاب ہے وہی سکھائے گا۔ بہت خوشی ہوئی۔ جزاک اللہ۔
شکیب
شکیب
سر بکف ڈاٹ کام ہماری ہی ویب سائٹ ہے، اچھا یاد دلایا، اس کا ڈیزائن بڑا بھدا ہو چلا ہے فرصت میں دیکھنا پڑے گا۔ میگزین سے شروعات ہوئی تھی، پھر دھیرے دھیرے پبلشنگ وغیرہ سمیت کئی چیزوں پر پھیلتا گیا۔ فری لانس کام زیادہ تر اسی کے توسط سے ہوتا ہے، ای بک اینڈرائیڈ ایپ وغیرہ۔
شکیب
شکیب
آٹومیٹ ہو چکا ہے پہلے سے غالبا، محفل پر ایکسل میں کسی نے کیا تھا، اور عربی کی بھی کچھ ایپس ہیں۔ لیکن اس میں شاید اعراب نہیں ہوتے۔
مریم افتخار
مریم افتخار
زبردست! :)
مریم افتخار
مریم افتخار
نئی غزل بھی محفل پر شریک ہونی چاہئیے، کیا ہی خوب صورت لکھا ہے! :)
محمداحمد
محمداحمد
واہ! زبردسست! ایک ساتھ بہت ساری اچھی اچھی خبریں ہیں اس میں۔
جزاک اللہ ۔ نیک خواہشات کے لئے۔
ویب سائیٹ کا۔ اور عربی فعل آٹو میٹ ہونے کا اور غزل کا۔ جو جو لنک ہو سکیں وہ فراہم کیجے۔
شکیب
شکیب
جزاک اللہ ۔ @ مریم آپ نے بھی عربی پڑھی ہوگی؟
Top