اردو محفل فورم

مقدس
مقدس
بھیا ادھر آئیں ذرا :پی
محمداحمد
محمداحمد
بجھ گیا رات وہ ستارہ بھی
حال اچھا نہیں ہمارا بھی

زندگی ہے تو جی رہے ہیں ہم
زندگی ہے تو ہے خسارہ بھی

یہ جو ہم کھوئے کھوئے رہتے ہیں
اس میں کچھ دخل ہے تمھارا بھی

ڈھونڈنا آپ کو ہر اک شے میں
دیکھنا وسعتِ نظارہ بھی

ڈوبنا ذات کے سمندر میں
یہ ہے طوفان بھی کنارہ بھی

اب مجھے نیند ہی نہیں آتی
خوب تھا خواب کا سہارا بھی

لوگ جیتے ہیں کس طرح اجملؔ
ہم سے ہوتا نہیں گزارا بھی
٭٭٭
اجملؔ سراج
محمداحمد
محمداحمد
مقدس!

میں نے کیا کیا ہے؟ :)
مقدس
مقدس
آپ نے شاعری کری ہے بھیا :پی
محمداحمد
محمداحمد
ارے ارے !

میں نے تھوڑی کی ہے، وہ تو کوئی اجمل سراج صاحب ہیں۔ اُن کی شاعری ہے۔ :(
مقدس
مقدس
پوسٹ تو آپ نے کی ہے ناں :پی
محمداحمد
محمداحمد
وہ تو ہم کھوئے کھوئے تھے تو بے خیال میں کہیں سے کاپی پیسٹ ہوگیا ہوگا۔ :)
مقدس
مقدس
خیر تو ہے ناں۔۔۔۔۔ یہ کھوئے کھوئے کس خوشی میں۔ نینوں بھیا کی طرح آپ بھی تو دوسری شادی کا نہیں سوچ رہے ناں :پی
محمداحمد
محمداحمد
ارے وہ مصالحتی کاؤنسل والے ، مصالحت پر آمادہ نہیں ہیں۔ :(
مقدس
مقدس
ہی ہی ہی ۔۔۔۔۔ یعنی شادی کا پکا ارادہ
Top