اردو محفل فورم

فے کاف
فے کاف
ایک قاتل اور دہشت گرد میں اتنی دلچسپی کیوں؟
عباس رضا
عباس رضا
فے کاف اس پر یہاں بات کرنے کے بجائے پوچھنا یہ ہے کیا یہ محفل کا ادارتی مؤقف ہے؟؟؟
مریم افتخار
مریم افتخار
محفل کا ادارتی مؤقف فقط یہ ہے کہ اسے اردو زبان کی ترویج کے لیے استعمال کیا جائے. زندگی کے باقی معاملات میں ہر انسان کا اپنا اپنا مؤقف ہو سکتا ہے، لیکن اردو محفل ان معاملات میں سبھی محفلین کو خوش نہیں رکھ پائے گی اس لیے متنازعہ گفتگو پر زیادہ زور نہ دیا جائے. :)
محمداحمد
محمداحمد
اور یہ کہ چھری خربوزے پہ گرے یا خربوزہ چھری پر۔ نقصان خربوزے کا ہی ہونا ہے۔ :)

اس لئے احتیاط ضروری ہے۔
عباس رضا
عباس رضا
مریم افتخار مجھے بتائیے! دنیا کا کونسا موضوع تنازع سے مبرا ہے۔ ویسے میں نے تو ممتاز قادری شہید سے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کرنے کے لئے اور ان کی پڑھی ہوئی نعتوں کا ربط شئیر کرنے کے لئے ایک لڑی بنانے کی کوشش کی تھی لیکن وہ منتظر ادارت ہوگئی۔۔۔ تنازعہ کی بات کی جائے تو یہاں باقاعدہ سیاسی اکھاڑے قائم ہیں۔۔ اُن کی نیّت پر تو شک نہیں کیا جاتا۔۔۔
عباس رضا
عباس رضا
محمد احمد اب ڈراؤ تو نہیں :) ویسے یہاں خربوزہ کون ہے؟
عباس رضا
عباس رضا
عرفان سعید محفل میں بہت کم ایسے مسائل پر بات کی جاتی ہے جن پر دو آراء ہوں۔۔ عمومًا دو سے زیادہ ہی آراء ہوتی ہیں۔ ویسے میں نے تو ممتاز قادری شہید سے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کرنے کے لئے اور ان کی پڑھی ہوئی نعتوں کا ربط شئیر کرنے کے لئے ایک لڑی بنانے کی کوشش کی تھی لیکن وہ منتظر ادارت ہوگئی۔۔ :)
عرفان سعید
عرفان سعید
عباس رضا میرے ذاتی خیال میں فکر کی حریت کو سامنے رکھتے ہوئے آپ کو اجازت ملنی چاہئے۔
احمد محمد
احمد محمد
بحثیت ایک کم علم مسلم کے، میں تو ایسے معاملات میں رائے دینےسے اجتناب کرتا ہوں۔ تاہم اگر آپ میں سے جو بضد ہے اور کسی کے دوزخی یا جنتی (قاتل یا شہید) ہونے کا فیصلہ صادر فرمانے کا اختیار بھی رکھتا ہےتو ایک تقریباً 1100 سال پرانا مقدمہ بھی نمٹا دیں۔

ملزم ہے حسین بن منصور حلاج

کافر و زندیق؟؟؟
یا
ولی اور شہیدِ حق؟؟؟
احمد محمد
احمد محمد
یاد رہے کہ جس پاک و اعلٰی ذات کو فیصلہ کرنے کا اختیار ہے اس نے فیصلہ سنانے کے لیے (سوائے چند مستشنٰی کے) دنیا کی بجائےآخرت کو چنا ہے۔


اب اگر آپ کو کوئی عجلت ہے فیصلہ سنانے کی (یا اپنے خیالات سے کسی کو جنتی یا دوزخی ثابت کرنے کی) تو پھر مہربانی فرما کر اپنے فیصلہ پر اس پاک ذات کی مہر بھی ثبت کروا کے نشر کیجئے گا تا کہ آپ سے آئندہ بھی رجوع کیا جا سکے۔
عباس رضا
عباس رضا
احمد محمد دینی معاملات میں اپنی ذاتی رائے سے تو اجتناب ہی کرنا ہوگا۔ باقی اسلام یہ کہتا ہے کہ دینی معاملے میں بُرا کرنے والے کو بُرا کہا جائے، حتی کہ کوئی خود کو مسلمان کہنے کے بعد کافر ہوجائے تو اسے کافر ہی کہنا ہوگا۔ ارشادِ ربّانی ہے: لا تعتذروا قد کفرتم بعد ایمانکم ((بہانے نہ بناؤ تم کافر ہوچکے مسلمان ہوکر))(پ10، التوبہ: 66)۔ اسلام ہمیں کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرنے کا حکم نہیں دیتا ہے۔
عباس رضا
عباس رضا
احمد محمد حدیث پاک میں ہے: اترعون عن ذکر الفاجرمتی یعرفہ الناس اذکرو الفاجر بما فیہ یحذرہ الناس۔ (کیا فاجر کو بُرا کہنے سے پرہیز کرتے ہو لوگ اسے کب پہچانیں گے فاجر کی بُرائیاں بیان کرو کہ لوگ اُس سے بچیں)
عباس رضا
عباس رضا
احمد محمد ممتاز قادری کے معاملے میں جو بات کرتا ہے وہ بالعموم نظریاتی بنیاد پر بات کرتا ہے لہذا اسے ایک فرد کا معاملہ کہہ کر ٹال دینا ٹھیک نہیں۔
عباس رضا
عباس رضا
احمد محمد باتیں بظاہر بڑی خوبصورت دکھائی دیتی ہیں کسی کو برا نہ کہو۔ کسی کو جنتی یا دوزخی نہ کہو۔ اللہ پر فیصلہ چھوڑ دو۔ لیکن معاملہ دینی ہے، ہمیں اپنی طرف سے کسی رائے کا حق نہیں لہذا میں چاہوں گا کہ ان باتوں کو آیات واحادیث سے آراستہ کردیجئے۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ: زیّن لہم الشیطان اعمالہم ((شیطان نے ان کی نگاہ میں ان کے اعمال خوبصورت کرکے دکھائے)) (پ10، الانفال: 48)
Top