اردو محفل فورم

ع
عندلیب
ویسے پائے کی صفائی کیسے کرتی ہیں آپ؟
جاسمن
جاسمن
میں تو انہیں چولہے پہ آنچ لگا کےچھری سے کھرچتی ہوں۔ خاصی محنت اور وقت لگتا ہے۔
حمیرا عدنان
حمیرا عدنان
آپا، پائوں کے بال تو پہلے ہی جلے ہوتے ہیں لیکن پھر بھی کچھ بال جلد کے ساتھ چپکے رہ جاتے ہیں، پائوں کو کٹ لگوانے سے پہلے گرم پانی میں رکھ دیتی ہوں اس کے بعد جالی دار کھردرے کپڑے کے ساتھ رگڑ رگڑ جلد سے کالک اور بال علیحدہ کر دیتی ہوں، اس بعد میاں صاحب کو دے دیتی ہوں جائیں اب کٹ لگوا لائیں
حمیرا عدنان
حمیرا عدنان
آپا پاکستان میں اچھے سے جلا کر نہیں دیتے اس لیے ڈبل محنت کرنی پڑتی ہے یہاں بس گرم پانی سے اور کھردرے کپڑے سے کام چل جاتا ہے
جاسمن
جاسمن
جی حمیرا آپ نے درست کہا۔ خود جلانے کا کام کرنا زیادہ بہتر نتائج دیتا ہے۔
Top