اردو محفل فورم

نایاب
نایاب
اگر اس کائنات کا ہر اک ذرہ خود میں کئی کائناتیں سمیٹے ہوئے ہو سکتا ہے تو کیا عجب کہ اس کائنات کے باہر بھی کوئی کائنات ہو " وھو الخلاق العظیم "
بہت دعائیں
محمد خرم یاسین
محمد خرم یاسین
جی ہاں! کیوں نہیں۔ یہ کائنات جس کا ہم حواسِ ظاہری سے مشاہدہ کرتے ہیں اس سے ماوارا وہ ہے جس کا ہم حواسِ ظاہری سے مشاہدہ نہیں کرپاتے۔
عرفان سعید
عرفان سعید
محمد خرم یاسین
محمد خرم یاسین
جی ہاں کچھ مفروضے ہیں اس سے متعلق اور وہ اس لیے کہ ان تک ابھی انسان کی پہنچ نہیں۔ مثلا وہ سیارے جہاں برف کی دبیز تک ہے تو یقینا وہاں کہیں نہ کہیں برف عام پانی کے لیول پر بھی موجود ہے اور جہاں پانی ہے وہاں زندگی ہے۔
محمد خرم یاسین
محمد خرم یاسین
مزید یہ کہ سلسلہ علت و معلول کے تحت دیکھیں تو ہمیں جن بھی اشیا سے واسطہ پڑتا ہے ان کے پس منظر میں بھی بہت سے دیگر اشیا موجود ہوتی ہیں اور ان کی وجہ سے وجود میں آنے والی اشیا بھی۔
محمد خرم یاسین
محمد خرم یاسین
اب جب کہ انسان کا علم نامکمل تو ہوسکتا ہے جب کسی شے کے حوالے سے علم ہوتا چلا جائے اس پر نئے کائناتی اسرار و رموز کھلتے چلے جائیں۔
محمد خرم یاسین
محمد خرم یاسین
میں نایاب بھائی سے اس حوالے سے متفق ہوں کہ ہر ذرے میں ایک نیا جہان آبادہہے یا پھر اس جہاں کی مثال۔ سلسلہ علت و معلول تب ہی سمجھ آسکتا ہے جب انسانی سوچ اس سے ہم آہنگ ہوجائے
محمد خرم یاسین
محمد خرم یاسین
ورنہ تو ارتقائی عوامل میں اس کے لیے ہر اجنبی شے کی وضاحت یا تو مفروضہ ہے یا اس کے مخصوص تجربات پر پورا ا
محمد خرم یاسین
محمد خرم یاسین
علامہ محمد اقبال خطبہ دوم "مذہبی تجربے یا علم کی فلسفیانہ پرکھ‘ میں کہتےہیں کہ آپ سے یہ پوچھا جائے کہ آپ اشیا کو کیسے جانتے ہیں تو ہم کہیں گے ان کے خواص سے۔ ماورائے خواص جو بھی ہے وہ اسی کائنات کا حصہ ہے
محمد خرم یاسین
محمد خرم یاسین
لیکن ہمارے حواس کی علت نہیں۔
یہ معاملہ یہاں ڈسکس کرنا کافی مشکل ہے اس لیے اس حوالے سے الگ سے مکالمہ شروع کیا جاسکتا ہے۔
عرفان سعید
عرفان سعید
یہاں طویل گفتگو مناسب نہیں۔ کسی الگ لڑی میں یہ سوال اٹھاتے ہیں۔
محمد ریحان قریشی
محمد ریحان قریشی
شاید نہیں.
Top