اردو محفل فورم

ل
لئیق احمد
جی بھائی!!
ابن توقیر
ابن توقیر
کسی ممبر کا ان سے رابطہ نہیں ہوپایا؟ ظہیر بھائی بہت اچھے محفلین ہیں،آف لائن جانے سے قبل کسی پریشانی کا ذکرکررہے تھے۔
راحیل فاروق
راحیل فاروق
جی۔ خرابئِ صحت کا ذکر کیا تھا۔
میں انٹرنیٹ تو کھنگال چکا ہوں۔ رابطے کی کوئی صورت نہیں بنی۔
محمد تابش صدیقی
محمد تابش صدیقی
فیس بک پروفائل بھی عرصہ سے ان ایکٹو ہے
ل
لئیق احمد
ظہیر احمد ظہیر صاحب کا تذکرہ ہو رہا ہے۔؟
محمد تابش صدیقی
محمد تابش صدیقی
ظہیر عباس ورک
فرقان احمد
فرقان احمد
محمد تابش صدیقی بھائی! آپ ایک کام کیجیے، ان کے فیس بک پروفائل پر اسکائپ آئی ڈی درج ہے، اس کے ذریعے ان سے رابطہ فرمائیں۔ میری ان سے شناسائی اک ذرا کم ہے۔
محمد تابش صدیقی
محمد تابش صدیقی
دی گئی آئی ڈی سکائپ سرچ میں نہیں مل رہی
فرقان احمد
فرقان احمد
حیرت ہے! موصوف ہر جگہ سے غائب ہیں۔ فیس بک پروفائل سے اندازہ ہوتا ہے کہ انہوں نے اپنے بھائی اور کزن کو فیملی ممبر ظاہر کیا ہے تاہم بھائی صاحب تو شاید یونان میں ہیں اور کسی کا بھی نمبر دستیاب نہیں؛ گوگل پلس پر بھی ان کی پروفائل غیر فعال ہے؛ سو اب دعا ہی کی جا سکتی ہے کہ اللہ پاک ان کو اچھے حالوں میں رکھے، آمین!
سین خے
سین خے
اللہ سب پر رحم فرمائے، آمین!
راحیل فاروق
راحیل فاروق
فرقان بھائی، تابش بھائی، ان کے بھائی یا کزن سے رابطہ ہو سکتا ہے؟ پیغام بھیج کر معلوم کیا جا سکتا ہے؟
فرقان احمد
فرقان احمد
راحیل بھائی، اچھا لگا کہ آپ کو دوستوں کی اس قدر فکر لاحق رہتی ہے؛ ہم ٹھہرے ریسرچر سو ان کی فیس بک پروفائل ڈھونڈ لی اور گوگل پلس پر بھی ان کی پروفائل مل گئی؛ تاہم، ان کے بھیا تو بیرون ملک ہوتے ہیں؛ نمبر ندارد اور ان کے کزن کا نمبر موجود نہیں؛ امید تو ہے کہ محمد تابش صدیقی بھیا ان کے کزن یا بھائی سے فیس بک پر رابطہ قائم کریں گے ان شاء اللہ۔
فرقان احمد
فرقان احمد
اب تو اس کام میں ہم بھی آپ کے پیروکار ہیں، انہیں کہیں نہ کہیں سے ڈھونڈ ہی نکالیں گے بے فکر رہیے :)
Top