اردو محفل فورم

عثمان
عثمان
منٹو کے افسانوں کا پنجابی مزاح سے موازنہ کرنا بھی اپنے آپ میں ایک جگت ہی ہے۔
محمد عظیم الدین
محمد عظیم الدین
ڈھٹائی؟ حیرت ہے اسی دوغلے پن کی طرف میرا اشارہ ہے۔ کبھی اندرون لاہور کا دورہ کیا ہے؟ عام روز مرہ کی زبان سے واقفیت ہے؟ فیصل آباد کے میٹھے لہجے کو تجربہ کیا ہے؟ گوجرانوالہ کی پرانی دکانوں سے جا کر خود کچھ خریدا ہے؟ لوگوں کی عام زبان اور بول چال سے واقفیت ہے نہیں بات کرتے ہیں ادب کی۔آسمان سے اترا ہے ادب؟
ایچ اے خان
ایچ اے خان
جو زبان بولی جاتی یے اسے سرائیکی دوست پنجگالی کہتے ہیں
عثمان
عثمان
میں پنجابی ہوں اور لاہور سے ہی میرا تعلق ہے۔ اس معاشرے میں پنجابی زبان کی وقعت کیا ہے میں اس سے خوب واقف ہوں۔
یہ ایک اردو محفل ہے۔ یہاں دوسری زبانوں کے لیے بھی کچھ گنجائش رکھی گئی ہے۔ جس کے لیے ان اہل زبان کو اردو محفل کا شکر گزار ہونا چاہیے۔ سادہ سا اصول صرف اتنا ہے کہ متعلقہ زبان کو متعلقہ زمرے تک محدود رکھیے۔ یہ اصول غالبا سب کو تسلیم ہے ، ماسوائے پنجابی جگت بازوں کے۔
محمد عظیم الدین
محمد عظیم الدین
آپ حضرات کی انھی بد تمیزیوں کی وجہ سے لوگ پنجابی سے بد ظن ہے۔ ہلکے پھلکے مزاح اور پھکڑ پن میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے۔ پھکڑ پن اگر آپ کی طبیعت میں ہے تو ہم نے بکواس کرتے یہاں عربوں کو بھی سنا ہے۔ ذہن صاف کریے اور پھر سوچیے۔
محمد عظیم الدین
محمد عظیم الدین
ایچ اے خان صاحب آپ کو مشورہ دیا ہے کے کچھ سمجھدار پڑھے لکھے لوگوں سے رابطہ رکھیں، آب و ہوا اور حلقہ احباب تبدیل کریں تاکہ آپ کو حقیقت حال معلوم ہو سکے۔
عثمان
عثمان
پھکڑپن ، مزاح یا جگت بازی۔۔ مجھے ان میں سے کسی پر کوئی خاص اعتراض نہیں۔ اعتراض ہے تو محض محفل کے اصول کی خلاف ورزی کرنے اور پھر اس پر منع کرنے کے باوجود ڈھٹائی دکھانے پر۔
بے شک ہر شخض کا کلام اس کی پہچان کرواتا ہے۔ میرا ہو یا آپ کا۔
محمد عظیم الدین
محمد عظیم الدین
اگر محض محفل کی خلاف ورزی کی ہی بات ہے، تو بھائی ذرا محفل پر ہی تلاش کر لو اندازہ ہو جائے گا کہ میں نے کوئی نئی بات تو نہیں کی۔ ڈھٹائی، ڈھٹائی کی رٹ لگا کر آپ نے اپنا انداز بیاں تو واضح کردیا ہے۔
ایچ اے خان
ایچ اے خان
پہلے میرا خیال تھا کہ کچھ ہلکی پھلکی پنجابی موسیقی میں کوئی مضائقہ نہیں۔مگر یہ لوگ تو پھکڑ بازی کی حد کرتے ہیں اور اس کو قابل۔فخر بھی گردانتے ہیں کوئی اعتراض کرے تو اس کو گالیاں گلوچ
محمد عظیم الدین
محمد عظیم الدین
گالی گلوچ؟ خاں صاحب صرف شور مچانے سے حقیقت نہیں چھپ سکتی، آپ کے الفاظ اس کیفیت نامے میں اور لڑی میں موجود ہیں۔ اگر واقعی انصاف پسند آدمی ہیں تو ٹھنڈے دل و دماغ سے اپنے الفاظ خود پڑھیے
ایچ اے خان
ایچ اے خان
بلکل گالیاں لکھی گئیں ہیں
بلکل انصاف پسند ہی ہوں
عثمان
عثمان
آپ کو جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے یہاں تشریف لائے۔ میں محفل سے تقریبا سات سال سے وابستہ ہوں۔ کہاں کیا لکھا ہے خوب واقف ہوں۔ یہ محفل اس کے قوانین و ضوابط کا احترام کرنے والوں کی محنت سے ہی اب تک چل رہی ہے اور انشااللہ آگے بھی ترقی کرے گی۔ فساد برپا کرنے والے یہاں آتے جاتے رہتے ہیں۔
محمد عظیم الدین
محمد عظیم الدین
ماشاءاللہ سات سال میں آپ نے یہ انداز سیکھا ہے گفتگو کا؟مجھے سنجیدگی سے سوچنا پڑے گا، بہت شکریہ آپ نے راہنمائی کی۔
محمد عظیم الدین
محمد عظیم الدین
ایچ اے خان صاحب، پنجابی کو ’پنجگالی‘ کون لکھ رہا ہے مسلسل؟ خدا کا خوف کریں۔
ایچ اے خان
ایچ اے خان
بتایا تو ہے کہ یہ میرے سرائیکی دوست کا تبصرہ تھا۔ ایک دن کہنے لگا کہ اس بولی کو پنجگالی کہنا بھی غلط نہ ہوگا۔ ضروری نہیں کہ میں متفق ہوں
محمد عظیم الدین
محمد عظیم الدین
محترم خاں صاحب، آپ کا اپنا ذاتی تجربہ تو ہے نہیں پھر اس طرح دوست کی بات کو بنیاد بنا کر کسی بھی زبان کے بارے میں یہ طنز کرنا کہاں کا انصاف ہے۔
ایچ اے خان
ایچ اے خان
جگت بازی تو اپ ہی نے لگائی ہے۔ اگر اپ یہ پنجابی زمرے میں کرتے تو کبھی بھی میں مدخل نہ ہوتا۔ وہ زمرہ میں نے نظرانداز میں شامل کیا ہوا ہے۔
محمد عظیم الدین
محمد عظیم الدین
جناب کا یہ اعتراض بھی درست نہیں، تحریر اردو میں ہے اور پنجابی کے کچھ فقرے شامل کیے ہیں کیونکہ موضوع ہی یہ تھا، آپ دیکھ لیجیے کتنی ایسی لڑیاں ہیں جن میں انگریزی اصطلاحات استعمال ہوئی ہیں۔ ان پر کوئی یہ اعتراض نہیں کرتا ہے انگریزی زمرے میں لے جاؤ یا محفل کے قوانین کی خلاف ورزی ہو گئی وغیرہ وغیرہ
عثمان
عثمان
اصطلاحات اور تراکیب دوسری زبان سے مستعار لینے میں کوئی اعتراض نہیں۔ اعتراض محض یکے بعد دیگرے مسلسل مکالمہ دوسری زبان میں ہونے پر ہے۔ یہ نا کہیے گا کہ ایسا کہیں نہیں ہوا۔ جو لوگ اردو زمرہ جات میں گفتگو اردو میں چھوڑ کر انگریزی فقرے لکھنے پر آئیں مجھے ان پر بھی اعتراض ہے۔
ایک بات واضح کردوں کہ میرا ایچ اے خان کے موقف سے کوئی واسطہ نہیں۔
محمد عظیم الدین
محمد عظیم الدین
جناب عثمان صاحب، آپ اور میں دو علیحدہ موضوعات پر بات کر رہے ہیں۔ آپ میری لڑی جس کی وجہ سے یہ سب شروع ہوا وہ اور اسی کیفیت نامے کو غور سے پڑھیے، آپ نے جو بات اب لکھی ہے اس کے خلاف کیا بات ہوئی ہے (صرف اسی گفتگو کی حد تک)۔ میرا نقطہ نظر فقط اتنا ہے کہ پنجابی کلچر اور عام بول چال کی زبان کو سمجھے بغیر کچھ لوگ اس زبان پر واہیات اور نہ جانے کیا کیا ہونے کا الزام دھرتے ہیں وہ درست نہیں۔
Top