لوٹ آئی ہو تم! اب تو کمبل بھی پیٹی میں رکھا گیا گرم کپڑے بھی صندوق میں سو گئے اب تو مایوس ہیٹر بھی ممٹی گیا سرد موسم کے ارمان بھی سو گئے بھول بیٹھے تھے ہم کوئی سردی بھی ہے اب کیوں آئی ہو تم؟
کیفیت نامہ پڑھ کے ایک منٹ کے لیے لگا جیسے تابش بھائی کوئی خفیہ پیغام ارسال کرنا چاہ رہے ہیں :پ لیکن شکر ہے کہ ۔۔۔۔ :ڈی
نامحرموں کو شعر بھیجنے کے جو الزامات موصوف پر لگ چکے ہیں ان کے بعد آپ کے شبے کی صحت پر شبہ نہیں کیا جا سکتا، مسیحا!
ہاہاہاہاہا صحیح کہا راحیل فاروق بھائی ۔ یہ بھی ممکن ہے کہ سردی کے بہانے کسی اور کو مخاطب کیا جا رہا ہو ۔ ہُن وچلی گل دا کی پتہ :پ
اب تو کمبل بھی پیٹی میں رکھا گیا
گرم کپڑے بھی صندوق میں سو گئے
اب تو مایوس ہیٹر بھی ممٹی گیا
سرد موسم کے ارمان بھی سو گئے
بھول بیٹھے تھے ہم کوئی سردی بھی ہے
اب کیوں آئی ہو تم؟