اردو محفل فورم

لاریب مرزا
لاریب مرزا
ترے اور تیرے میں کیا فرق ہے؟؟
محمداحمد
محمداحمد
لاریب مرزا، نثر میں کوئی فرق نہیں ہے شاعری میں جو زیادہ مناسب رہتا ہے وہ لگا دیا جاتا ہے۔ :)
لاریب مرزا
لاریب مرزا
مطلب دونوں میں سے کوئی بھی نہیں لگا سکتے؟؟ مصرع بے وزن ہونے کا امکان ہوتا ہے؟؟
محمداحمد
محمداحمد
یہ دو مصرعے دیکھیے:
تیرے لئے ہم ہیں جیے ہونٹوں کو سیے

بن ترے صنم مر مٹیں گے ہم

پھر جس میں "تیرے" ہے اُسے "ترے" پڑھ کر دیکھیے اور جس میں "ترے" ہے اُسے "تیرے"۔ آپ دیکھیے گا کہ لطف نہیں آئے گا۔ :) سو شاعر جہاں جو بہتر سمجھتا ہے وہاں وہی لگا دیتا ہے۔ :)
لاریب مرزا
لاریب مرزا
جی، سمجھ گئے، بہت شکریہ!! :)
Top