اردو محفل فورم

حمیرا عدنان
حمیرا عدنان
پھر واپس کیسے آؤ گے بچو؟
راحیل فاروق
راحیل فاروق
کیا کرنا آ کے، آپا؟ :)
حمیرا عدنان
حمیرا عدنان
اکیلے مت جانا
"ہونے والی کو بھی ساتھ لے جانا"
ہونی والی احاطہ ہر اینگل سے کرئے گا
بیوی
بچوں کی ماں
یا
جنت کی ساتھ
جگہ ڈھونڈ لی ہے کہ ابھی تلاش جاری ہو
راحیل فاروق
راحیل فاروق
دعائیں دیا کریں مجھے۔ مشورے قابلَ عمل نہیں ہیں آپ کے۔ D:
حمیرا عدنان
حمیرا عدنان
چلیں جی جہاں رہیں خوش و خرم رہیں
ویسے برہمچاری بنبے کی کیوں سوجھی؟
راحیل فاروق
راحیل فاروق
چھوٹی آپا، زندگی آسان تو نہیں نا؟ کبھی کبھی سچ میں جی چاہتا ہے کہ اکیلے ہو جائیں۔ جانتے ہیں کہ یہی امتحان ہے۔ مگر ہر نالائق طالبِ علم چاہتا ہے کہ کمرۂَ امتحان سے بھاگ نکلے۔ بعد میں جو ہو سو ہو۔ :)
راحیل فاروق
راحیل فاروق
اور ہاں، دعائیں میرے لیے سچ مچ کیا کریں۔ بڑی ضرورت ہے۔ جب بھی اللہ سے بات ہو، ہماری سفارش کر دیا کریں۔ ضرور!
حمیرا عدنان
حمیرا عدنان
آپ نے تو سنجیدہ اور ساتھ میں رنجیدہ بھی کر دیا راحیل بھائی انشاءاللہ دعاؤں میں یاد رکھوں گی
پتا نہیں کس کا ایک شعر ہے شاید ساگر کا ہے
یہ تیرا پیمانے وفا راہ کی دیوار بنا
ورنہ سوچا تھا جب چاہوں گا مر جاؤں گا
زندگی واقعی بہت تلخ ہے اور پریشانیاں ہر انسان کا احاطہ کئیے ہوے ہیں چاہیے کوئی امیر ہو یا غریب بعض اوقات انسان واقعی مجبور ہو جاتا ہے.
حمیرا عدنان
حمیرا عدنان
خیر کچھ زخم ایسے ہوتے ہیں جن کے لیے لفظوں کا مرہم کافی نہیں ہوتا.
اللہ تعالٰی مدد فرمائے آپ کی انشاءاللہ دعاؤں میں یاد رکھوں گی
راحیل فاروق
راحیل فاروق
بہت شکریہ، آپا۔ :)
Top