اردو محفل فورم

ڈاکٹرعامر شہزاد
ڈاکٹرعامر شہزاد
سر ایک چیز پوچھنی تھی ۔۔ محرم راز سے مراد زیادہ تر مخالف جنس ہی کیوں ہوتی ہے ؟؟ :)
راحیل فاروق
راحیل فاروق
قبلہ، یہ خواجہ غلام فریدؒ کا کلام ہے۔ امید نہیں کہ جنسِ مخالف مراد ہو گی۔ :)
ڈاکٹرعامر شہزاد
ڈاکٹرعامر شہزاد
نہیں سر معذرت میں سمجھا نہیں پایا ۔۔ میں نے اس کلام کی بابت نہیں پوچھا ۔۔ جنرلی بات کی ہے :)
راحیل فاروق
راحیل فاروق
ہاہاہاہا۔ اس کی وجہ تو یہی ہے کہ ہمارے ہاں شاعر عموماً مرد ہوتے ہیں۔
قدیم ہندوستانی معاشرے میں عورت کی زبان سے شاعری کی جاتی تھی تب مرد محبوب ہوتا تھا۔ اب بھی گیتوں میں یہ روایت مل جاتی ہے۔
میں لاکھ جتن کر ہاری، مورا سیاں موسے بولے نا! :)
ڈاکٹرعامر شہزاد
ڈاکٹرعامر شہزاد
جی سر بالکل متفق ۔۔ لیکن عورت کی محرم راز عورت بھی تو ہو سکتی ہے ۔۔ ماں ، بہن ، سہیلی ۔۔ اور مرد کا مرد بھی ۔۔ دوست وغیرہ وغیرہ ۔۔ تو مخالف جنس ہی محرم راز کیوں ؟؟ او محرم راز اللہ کی ذات بھی تو ہو تی ہے ۔۔
ڈاکٹرعامر شہزاد
ڈاکٹرعامر شہزاد
بار بار آپ کو تنگ کرنے کے لیے ایڈوانس میں معذرت ۔۔ہماری کم علمی آپ جیسے لوگوں سے بات کر کے ہی کم ہو سکتی ہے ۔۔ کچھ کانسپٹس بھی کلیئر کرنے میں مدد ملتی ہے ۔ :)
راحیل فاروق
راحیل فاروق
مادھو لال حسین اور سرمد شہید وغیرہ کے قصے بھی اس ضمن میں معروف ہیں۔ مگر ان میں بدنامی ہیر رانجھا اور سسی پنوں وغیرہ سے زیادہ ہوتی ہے۔ P:
ویسے فارسی شاعری میں محبوب روایتی طور پر مرد ہی ہوتا ہے۔ اس امرد پرستی پر شدید تنقید کی وجہ سے اور کچھ اپنی راست روی کے باعث ہماری شاعری کافی بہتر رہی ہے۔
ڈاکٹرعامر شہزاد
ڈاکٹرعامر شہزاد
بہت شکریہ :)
Top