اردو محفل فورم

قیصرانی
قیصرانی
ادھ رنگ سے مراد؟ یہاں ادھڑنگ بمعنی فالج تو نہیں مقصود؟
غدیر زھرا
غدیر زھرا
قیصرانی سر میں "ادھ انگ" لکھنا چاہ رہی تھی رنگ لکھا گیا :) ویسے ادھ انگ اور ادھڑنگ ہر دو صورت میں درست ہے دونوں سے وہی مراد ہے جو آپ نے لکھا :)
لاریب مرزا
لاریب مرزا
47 میں ادھ انگ کیسے ہوا بہنا؟؟ یعنی پنجابی کو قومی زبان نہیں بنایا گیا یا کچھ اور؟؟ :)
ویسے زبان کو لے کر بہت سے لوگ گلہ شکوہ کرتے ہیں۔ بی ایڈ میں ہمارے ایک سر بھی بہت خلاف بولا کرتے تھے۔ ان کا خیال تھا بنگالیوں کے ساتھ ظلم ہوا کہ اردو زبان کو قومی زبان کے طور پر رائج کیا گیا۔ یہ وجہ ان کی علیحدگی کا بھی باعث بنی وغیرہ وغیرہ :) ہمارا مطالعہ بہت محدود ہے۔ اس لیے اپنا خیالات کا اظہار کرنے سے گریز ہی کرتے ہیں۔ :) :)
غدیر زھرا
غدیر زھرا
نہیں بہنا یہاں قومی زبان بنانے کی بات نہیں ہو رہی..بنگالی زبان کا معاملہ الگ تھا..یہاں بات پنجاب کے تقسیم ہونے کی ہو رہی ہے گویا پنجاب کی تقسیم سے پنجابی زبان و ادب کا ورثہ بھی تقسیم ہو گیا :) ایک اور پہلو یہ ہے کہ پنجابی زبان کو جو حیثیت بھارتی صوبہ پنجاب میں حاصل ہے بد قسمتی سے یہاں حاصل نہیں..
Top