اردو محفل فورم

غدیر زھرا
غدیر زھرا
واقعی بہت سوئیٹ ہے :) آپ اسے پنجابی میں یوں کہیں گی "کیڈی مِٹھی بولی اے" :)
راحیل فاروق
راحیل فاروق
اگر میں بھولتا نہیں تو یہ صاحب موسیقی میں میرے دادا استاد تھے۔ :)
غدیر زھرا
غدیر زھرا
راحیل فاروق اور استاد کون تھے؟ :) میں حسین بخش صاحب کے مداحوں میں سے ہوں :)
محمد امین
محمد امین
کون سے گیمز؟ Call of Duty تو نہیں :p?
غدیر زھرا
غدیر زھرا
محمد امین نہیں وہ تو نہیں :پ ویسے میں گیمز بہت کم کھیلتی ہوں کچھ گیمز انسٹال کی بھی ہیں تو ایسے کلام کے دردناک اثرات کو کم کرنے کے لیے یا کہہ لیجئے دھیان بٹانے کو :) میں زیادہ تر پزل گیمز کھیلتی ہوں جیسے Jigty اور Word Brain..اس کے علاوہ Temple Run 2، BRIM، اور کرمنل کیس موجود ہیں سیل میں :) آپ کوئی اچھی گیم سجیسٹ کیجئے :)
راحیل فاروق
راحیل فاروق
میرے استاد ہیں میاں تنویر حسین صاحب سرگانہ۔ اللہ انھیں سلامت رکھے۔
دو حسین بخش تھے اصل میں جنوبی پنجاب کے۔ ایک حسین بخش ڈھاڈی اور دوسرے حسین بخش گلو۔ غالباً میاں صاحب یعنی میرے استاد حسین بخش گلو صاحب کے شاگرد تھے۔
غدیر زھرا
غدیر زھرا
گریٹ ماشاءاللہ گویا آپ موسیقی سیکھنے کا بھی شغل فرماتے رہے ہیں :)
راحیل فاروق
راحیل فاروق
یہ مت پوچھیے۔ مجھے گانا نہیں آتا۔ شوق بھی نہیں ہے۔ عروض پڑھتے پڑھتے موسیقی کی جانب راغب ہوا۔ میاں صاحب کی باقاعدہ شاگردی اختیار کی۔ سال بھر بھیرویں کے سبق سے آگے نہیں بڑھا۔ استاد جی سے محبتیں اور باتیں ایسی نہج پر پہنچیں کہ وہ کام نہ کرنے پر مجھے ڈانٹنا بھی بھول گئے۔ ادھر ادھر کی ہانک کے وقت گزارا۔ اب دل مسوستا ہوں کہ کچھ سیکھ لیا ہوتا۔
راحیل فاروق
راحیل فاروق
اللہ میاں صاحب کو سلامت رکھے۔ وہ میرے علاقے سے جھنگ منتقل ہو گئے تھے۔ بڑا عرصہ ہوا ان سے ملاقات نہیں ہوئی۔ وہ شخص میرا محسن ہے، مربی ہے، مرشد ہے۔ بڑے خاندان کے آدمی تھے۔ خدا جانے موسیقی کی جانب کیسے آ گئے۔ وہ نہ ہوتے تو میں میراثیوں کے پاس موسیقی سیکھنے کبھی نہ جاتا۔ ان کی محبتیں میری زندگی کا اثاثہ ہیں۔
غدیر زھرا
غدیر زھرا
سو تو بہت اچھی بات ہے کہ آپ موسیقی کی بنیادی باتوں سے اچھی طرح واقف ہیں اس طرح سننے کا لطف بھی دوبالا ہو جاتا ہے :) وہ نہ ہوتے تو جن کی میراث میں یہ فن ہے آپ ان سے نہ بھی سیکھتے تب بھی وہ فن ان کی میراث ہی رہتا البتہ آپ تک نہ پہنچ پاتا میرے خیال میں جو میں کہنا چاہ رہی ہوں آپ سمجھ رہے ہیں..
راحیل فاروق
راحیل فاروق
میں ایک زمانے میں کافی نسل پرست تھا۔ بعد میں تھوڑا بہت انسان بن گیا۔ لیکن ہے یوں کہ میراثیوں کے نخرے بہت ہوتے ہیں۔ استاد جی کا احسان اسی لیے بڑا ہے کہ یہ کشٹ خود اٹھا کر انھیں نے مجھے بچا لیا۔
باقی رہیں مبادیاتِ موسیقی، تو جیسا میں نے عرض کیا، میں نے باتیں ہی بگھاری ہیں۔ سیکھا کچھ نہیں۔ محبت کبھی کبھی انسان کو کسی کام کا نہیں چھوڑتی۔ ہماری آپس کی صحبت ایسی پرلطف ہو گئی تھی کہ سیکھنے سکھانے کا تکلف اٹھ گیا تھا۔
غدیر زھرا
غدیر زھرا
سر پھر بھی عطر فروش کی دکان پر بیٹھنے سے خوشبو آپ کے بدن سے بھی آنے لگتی ہے :)
راحیل فاروق
راحیل فاروق
مان گئے! :)
غدیر زھرا
محمد امین
محمد امین
غدیر، آجکل تو پوکی مون گو کا دور دورہ ہے۔۔۔ ویسے میں فون میں کبھی کبھار لوڈو کھیل لیتا ہوں پارچیسی پلے اسپیس کے نام سے ہے ملٹی پلئیر گیم ورنہ ایک زمانے میں پی سی پر مار دھاڑ والے۔۔
محمد امین
محمد امین
راحیل میاں، کبھی اپنی آواز میں بھیرویں سنا دینا، یہ حکم بھی ہے اور التجا بھی :ڈ
غدیر زھرا
غدیر زھرا
مار دھاڑ والی یا کراٹے والی وڈیو گمیز بچپن میں بہت کھیلیں البتہ میٹرک تک آتے آتے صرف spider solitaire اور need for speed تک محدود ہو گئی کہ نیٹ تو تھا نہیں کمپیوٹر میں یا تو بس یہ دو گیمز تھیں یا نصرت کی قوالیاں اور کچھ عارفانہ کلام جو need for speed کھیلتے ہوئے سنتی تھی :)
راحیل فاروق
راحیل فاروق
محمد امین بھائی، واللہ مجھے گانا نہیں آتا۔ میں عرض کر چکا ہوں کہ میں عروض کے شوق میں وہاں پہنچ گیا تھا۔ :)
محمد امین
محمد امین
راحیل، کوئی عذر قابلِ قبول نہیں ہوگا۔۔۔۔
راحیل فاروق
راحیل فاروق
گیدڑ کی موت آتی ہے تو وہ شہر کی جانب دوڑتا ہے۔ میری شامت آئی تو میں نے موسیقی کا ذکر چھیڑا۔ آپ کی آئی تو آپ نے مجھ سے فرمائش کی۔ ہاہاہاہا!
Top