اردو محفل فورم

سعیدالرحمن سعید
سعیدالرحمن سعید
"بلھا کی جاناں میں کون " کی تفسیر کچھ اور ہی ہے
arifkarim
غدیر زھرا
غدیر زھرا
سعیدالرحمن سعید صاحب کچھ روشنی ڈالیے..میرے خیال میں تو یہ کھوج کا سفر، ذات کا ادراک اور سوچ کی حیرانی ہے..
غدیر زھرا
غدیر زھرا
جو ہم کہتے ہیں یہ بھی کیوں نہیں کہتا، یہ کافر ہے
ہمارا جبر یہ ہنس کر نہیں سہتا، یہ کافر ہے

یہ انساں کو مذاہب سے پرکھنے کا مخالف ہے
یہ نفرت کے قبیلوں میں نہیں رہتا، یہ کافرہے

بہت بے شرم ہے یہ ماں جو مزدوری کو نکلی ہے
یہ بچہ بھوک اک دن کی نہیں سہتا، یہ کافر ہے

یہ بادل ایک رستے پر نہیں چلتے یہ باغی ہیں
یہ دریا اس طرف کو کیوں نہیں بہتا، یہ کافر ہے
غدیر زھرا
غدیر زھرا
ہیں مشرک یہ ہوائیں روز یہ قبلہ بدلتی ہیں
گھنا جنگل انہیں کچھ بھی نہیں کہتا، یہ کافر ہے

یہ تتلی فاحشہ ہے پھول کے بستر پہ سوتی ہے
یہ جگنو شب کے پردے میں نہیں رہتا، یہ کافرہے

شریعاً تو کسی کا گنگنانا بھی نہیں جائز
یہ بھنورا کیوں بھلا پھر چپ نہیں رہتا یہ کافر ہے

(شکیل جعفری)
سعیدالرحمن سعید
سعیدالرحمن سعید
غدیر بہنا ۔ اس علمی گفتگو سے پہلے ایک بات کا جواب دیجیے۔ کہ کیا نبیء رحمت صلی اللہ علیہ وسلم ، خانوادہ مطہر اہل بیت رضوان اللہ ،کسی ولی اللہ یا کسی بزرگ دین نے کبھی، خلاف قرآن و حدیث عمل کیا؟ کبھی کفر و شرک کے ساتھ دوستی یاری رکھی؟ نبی محترم سے امام عالی مقام اور اولیا اکرام تک سب سے کفر اور شرک سے دوری اختیار کی ،ان کو تبلیغ کی یا ان کیخلاف جہد کی،
سعیدالرحمن سعید
سعیدالرحمن سعید
غدیر بہنا قرآن جو کہتا ہے اس پر عمل کرنا ہی میرے نبی کی طریقت اور سنت حسینی ہے۔ جس بات کی ممانعت قرآن کرتا ہے اس کو ضدی طور پر اپنانا اور اس کی تشہیر کرنا کفر ہے۔ یہی شیوہء پیغمبر، عقیدہء اہل بیت اور طریقَ بزرگان دین ہے
arifkarim
arifkarim
اسلامی خانہ جنگیں جنہیں فتنہ بھی کہا جاتا ہے کیا غیراسلامی نہیں تھی۔ پوری اسلامی تاریخ مسلمانوں کی مسلمانوں کے ہاتھوں قتل عام سے بھری ہوئی ہے۔ جب آپ تاریخ کو مسخ کر کے پیش کریں گے تو کافر کافر کے فتوے ہی باہر نکلیں گے
محمد ریحان قریشی
محمد ریحان قریشی
خوش بود فارغ ز بند کفر و ایماں زیستن
زندگی کفر و ایماں کی الجهنوں کے بغیر اچهی ہے.
سلمان دانش جی
سلمان دانش جی
امریکی جنگ آزادی، انقلاب فرانس، انقلاب روس، جنگ عظیم اول دوئم ، جنگ کوریا اور ویتنام میں امن پسند عیسائیوں کے ہاتھوں مرنے والے کروڑوں عیسائیوں کا قتل دہشت گرد مسلمانوں کی سازش تھی۔ ہاہاہا
عبدالقیوم چوہدری
عبدالقیوم چوہدری
گهمسان کا رن پڑنے کا امکان ہے۔ سنگیوں باہر بڑی گرمی جے، کوئی لونی مٹهی لسی لے کے بویئیو۔
arifkarim
arifkarim
مسلمان پہلے مسلمانوں کے ہاتھوں مرنے والوں مسلمانوں کی خبر لیں۔ پھر دیگر اقوام کو پوچھیں
غدیر زھرا
غدیر زھرا
سعید صاحب میرا مقصد آپ میں کسی کو بھی کسی سرگرمی پر ٹوکنے کا نہیں لیکن ایک باشعور انسان کی حیثیت سے اپنی رائے کا اظہار کرنا تو میرا حق ہے ہی سو اسے استعمال کرتے ہوئے مذہبی رواداری کے تناظر میں کہا..صوفی وہی جو اپنے عمل سے دکھائے اور جو جیسا بھی جس مذہب سے بھی ہو اسے اپنے پاس بٹھا لے دھتکارے نہیں
غدیر زھرا
غدیر زھرا
مجھے دونوں اطراف کی انتہا پسند سوچ نہیں بھائی..نہ ہی مذہبی انتہا پسندی نہ ہی سیکولرازم اور لبرل ازم کے نام پر جاری انتہا پسندی..دلوں میں وسعت عطا ہو
عبدالقیوم چوہدری
سعیدالرحمن سعید
سعیدالرحمن سعید
اگر گستاخ اسلام، گستاخ قران و رسالت لوگوں، قادیانی جیسے جھوٹے نبی کے پیروکاروں کو پاس بٹھانا ، آپ کے نزدیک صوفی ازم اور جائز ہے تو امام عالی مقام سیدنا حسین ابن علی نے یزید ملعون سے کیوں ٹکر لی؟ شمر سے کیوں صلح نہیں کی؟ کون سے صوفی بزرگ نے اسلام کیخلاف ہرزا سرائی کرنے والے ضدی کفر سے سمجھوتہ کیا اور دوستی کی؟
Top