اردو محفل فورم

ابن سعید
ابن سعید
"but the paper IS rock solid and I cannot see how it could possibly be rejected" :) :) :)
راحیل فاروق
راحیل فاروق
زبردست۔ بہت بہت مبارک باد، سعود بھائی۔
یاز
یاز
بہت مبارک ہو قبلہ۔ حیرانی اس بات کی ہے کہ ۔۔مبصر نے جملہ "لیکن" سے کیوں شروع کیا؟
راحیل فاروق
راحیل فاروق
یاز بھائی، یہ سعود بھائی کے بقول اختتامی جملہ ہے۔ غالباً مقالہ معرکۃالآرا رہا ہو گا اور اس جملے سے پہلے شاید ناقدین کی آرا پر بات کی گئی ہو گی۔
قرۃالعین اعوان
قرۃالعین اعوان
:) :) :) :) زبردست بھیو......!!
ابن سعید
ابن سعید
آپ سب کی محبتوں پر ممنون ہیں! در اصل یہ مکمل جملہ نہیں بلکہ اختتامی فقرہ ہے، اس سے پہلے جملے کی ابتدا میں یہ کہا گیا ہے کہ موضوع انتہائی محدود و مخصوص نوعیت کا ہے نیز اس کے دائرہ اثر کو وسیع کرنے کے امکانات پر اکسایا گیا ہے تاکہ اس نوعیت کے عمومی مسائل پر ان نتائج کا اطلاق ہو سکے، حالانکہ کوئی واضح اشارہ نہیں دیا گیا ہے کہ ایسا کیونکر ممکن ہو گا۔ :) :) :)
ابن سعید
ابن سعید
کل چار مبصرین نے تبصرے کیے ہیں، سبھی کی رائے مثبت رہی ہے، البتہ ان میں سے ایک نے کچھ زیادہ ہی پسندیدگی کا مظاہرہ کیا ہے، بلکہ تاکید کے لیے IS کو اپر کیس میں لکھا ہے۔ ہمارا نہیں خیال کہ ہم مکمل تبصرہ عمومی فورم میں ارسال کر سکتے ہیں، البتہ اگر کسی کو اس مقالے یا اس پر کیے گئے تبصرہ جات میں دلچسپی ہے تو ذاتی مکالمے میں رابطہ فرما سکتے ہیں۔ :) :) :)
Top