اردو محفل فورم

احسان اللہ سعید
احسان اللہ سعید
کچھ رہبری کی بھی توفیس لینی تھی نہ!
صدقہ نہ نکالوگے توخراج تودینا ہی پڑے گانہ!
نور وجدان
نور وجدان
یہاں مشاعرہ شروع ۔۔۔۔۔وہ بھی اچھے اچھے اشعار کا
احسان اللہ سعید
احسان اللہ سعید
نہیں جی! یہ توفقط تک بندی ہے!
ہم کہاں اورشاعری کہاں! یہ توتابش جیسے لوگوں کاکام ہے
نور وجدان
نور وجدان
کہاں کہاں لٹے ہو شمار مت کرنا
مگر کسی پہ اعتبار مت کرنا
میں لٹنے کے ارادے سے جارہا ہوں مگر
سفر سفر میرا انتظار مت کرنا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

درست کہا ہے مگر تک بندی بھی آپ کی کافی چل گئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔یعنی کہ شاعری ہو سکتی اوپر سے تابش بھائی بھی کسر نفسی سے کام لیتے ہیں :)
محمد تابش صدیقی
محمد تابش صدیقی
تابش صرف دوسروں کے اشعار پڑھ کر خوش ہوتا ہے۔ شاعری کرنا چیزِ دیگر است
نور وجدان
نور وجدان
آپ کے دستخط میں آپ کا اپنا شعر ہے کیا ؟ ویسے مجھے آپ شاعر ہی لگے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ویسا ہی ہوگا جیسا آپ فرماتے ہیں :)
محمد تابش صدیقی
محمد تابش صدیقی
وہ ظہیر بھائی کا شعر ہے۔ دستخط میں گنجائش نہیں بچی تھی شاعر کا نام لکھنے کی۔ :)
Top