اردو محفل فورم

عبد الرحمن
عبد الرحمن
السلام علیکم! کیسے ہیں تجمل بھائی! عید مبارک آپ کو۔ میں کئی دنوں سے غائب تھا۔ اس کے لیے بہت معذرت چاہتا ہوں آپ سے۔ باقی جو خبر آپ نے مجھے سنائی ہے اس سے یقین جانیں مجھے بہت خوشی ہوئی۔ تفصیلات لیتا ہوں آپ سے کچھ دیر میں۔
تجمل حسین
تجمل حسین
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ۔ الحمدللہ میں اللہ کی رحمت سے بالکل ٹھیک ہوں اور آپ کی خیریت نیک مطلوب ہے۔ خیر مبارک اور آپ کو بھی عید مبارک۔
باقی جہاں تک یوفون کی فری 3 جی بات ہے تو کل اس کا آخری دن تھا۔ ایک ماہ مکمل ہوگیا ہے اب پیسوں سے کام چلے گا۔ لیکن تمام نیٹ ورکس کی نسب یوفون کے پیکج بہت اچھے اور سستے ہیں۔
تجمل حسین
تجمل حسین
60 روپے علاوہ ٹیکس میں پورے 5 دن۔ 5000 ایم بی انٹرنیٹ۔
یعنی ٹیکس وغیرہ ملا کر تقریباََ 72 روپے۔ یوں سمجھ لیں کہ 100 کا بیلنس کروائیں تو ایک بار پیکج لگے گا 5 دن کا۔
اس طرح ایک ماہ میں 6 بار پیکج لگانا ہوگا 100، 100 روپے کا۔
یہ کل ہوئے 600 روپے اور 30،000 ایم بی انٹرنیٹ۔
تجمل حسین
تجمل حسین
یعنی تقریباََ 30 جی بی انٹرنیٹ پورے ماہ۔ اس کے علاوہ پیکج کے ساتھ ملنے والے فری منٹس اور SMS اس کے علاوہ ہیں۔ انہیں بونس میں شمار کرلیں :)
اتنا سستا پیکج فی الوقت کوئی دوسرا نیٹ ورک نہیں دے رہا۔
والسلام
عبد الرحمن
عبد الرحمن
یار میرے خیال میں تھوڑا اور سستا ہونا چاہیے۔ یا کم از کم جی بی ہی ان لمیٹڈ ہوجانی چاہیے۔ آپ کو معلوم ہے 30 جی بی شاید میرے پاس دس دن میں ہی ختم ہوجاتی ہے۔ :)
کچھ زیادہ ہی ڈاؤن لوڈنگ وغیرہ کا کام ہے۔ یا آن لائن ویڈیوز دیکھنے کا۔ تو اس میں جی بی بڑی تیزی سے خرچ ہوتی ہے۔ باقی منٹس اور ایس ایم ایس وغیرہ کی جو آپ نے بتائی وہ واقعی بہت اچھی ہے۔
عبد الرحمن
عبد الرحمن
نوٹیفکیشن میں چار تبصرے آرہے ہیں آپ کے نام سے۔ مجھے تلاش بسیار کے باوجود صرف تین ہی ملے۔ :( ایک کی نشاندہی فرمادیجے۔
تجمل حسین
تجمل حسین
نوٹیفکیشن کی بابت تو اب مجھے بھی یاد نہیں :)
مہینے میں 12 بار پیکج لگالیجئے گا۔ یعنی 1200 روپے میں 60 جی بی ہوجائے گا۔ :)
اب موبی لنک کا بھی سن لیجئے۔
100 روپے میں ایک ہفتہ۔ 1500 ایم بی۔ یعنی مہینے کا ہوا 450 روپے میں 6.50 جی بی۔ :)
یا پھر مہینے کا 1000 روپے میں 12 جی بی :)
اسی طرح وارد کا 1000 روپے میں 10 جی بی ایک مہینہ۔
ساتھ فری منٹس اور SMSبھی نہیں۔ کس کا سستا ہوا :)
Top