اردو محفل فورم

عبد الرحمن
عبد الرحمن
ارے کل کیوں نہیں؟
تجمل حسین
تجمل حسین
کل جمعہ ہے نا۔۔۔
اور جمعۃالمبارک کو ہماری دکان بند ہوتی ہے۔ (رمضان المبارک کے دوران)
اور گھر انٹرنیٹ نہیں ہے۔
تجمل حسین
عبد الرحمن
عبد الرحمن
جلدی سے گھر میں بھی انٹرنیٹ لگوالیجے بھائی! تاکہ مسلسل رابطہ رہا کرے۔ ویسے کل میں بھی نہیں آ سکا تھا۔ :)
تجمل حسین
تجمل حسین
چلیے ہم دونوں برابر ہوگئے۔
گھر میں انٹرنیٹ لگوایا تھا مگر پی ٹی سی ایل والوں نے اتنا تنگ کیا کہ میں نے کنکشن ہی کٹوالیا۔
اب وارد کی ایل ٹی ای کا انتظار ہے کہ کب ساہیوال میں آئے اور میں بھی وارد وِنگل خرید لوں۔ ویسے تو زونگ کا انٹرنیٹ بھی رفتار کے لحاظ سے اچھا ہے مگر قیمت کے لحاظ سے بھی بہت مہنگا ہے۔
اور ہاں انہی دنوں معلوم ہوا ہے کہ ٹیلی نار نے بھی وِنگل شروع کی ہے اس کے متعلق بھی معلومات اکٹھی کررہا ہوں۔
عبد الرحمن
عبد الرحمن
اب کیا رپورٹ ہے تجمل بھائی! کچھ بات بنی؟
تجمل حسین
تجمل حسین
اب تو بالکل ہی نئی بات ہوگئی ہے جناب۔ میرے موبائل کا ٹچ خراب ہونے کی وجہ سے اس میں انٹرنیٹ سیٹنگ نہیں ہوسکتی لہٰذا انٹرنیٹ بھی نہیں چل سکتا۔ باقی رہی بات پیکجز کی تو فی الحال موبی لنک ہی کچھ اچھا ہے۔ مگر سگنل پرابلم ہوتی ہے۔ زونگ کی اس سے بھی زیادہ ہے۔ یوفون ابھی تک آیا ہی نہیں ورنہ اس کے سگنل تینوں سے اچھے ہیں اور پیکج بھی۔
عبد الرحمن
عبد الرحمن
بھائی صاحب! اچھا سا نیا موبائل اور اچھی اسپیڈ والا معیاری نیٹ کنیکشن جلد از جلد خرید لیجیے تاکہ چھٹیوں میں بھی رابطہ میں رہا جاسکے۔ :)

کیا پروگریس ہے؟ سلسلہ آگے بڑھا کچھ؟
تجمل حسین
تجمل حسین
ابھی اچھا سا معیاری موبائل تو نہیں لے سکا۔ مگر دکان پر پی ٹی سی ایل کے رویے سے موبی لنک اور زونگ میں موجود اچھا بھلا فرق نظر آیا۔ پہلے تین دن موبی لنک پر استعمال کیا۔ لیکن صفحہ رو رو کر (بہت سست روی) سے کھل رہا تھا۔ پھر میں نے اپنی زونگ کی پرانی سم پر پیکج لگایا تو انٹرنیٹ پی ٹی سی ایل سے بھی کئی گنا تیزرفتاری سے دوڑنے لگا۔ تین دن چلایا۔
تجمل حسین
تجمل حسین
اب بھی جب کبھی پی ٹی سی ایل بند ہوتا ہے (جو کہ دن میں کئی بار ہو تا ہے) تو زونگ ہی کام آتا ہے کیونکہ اس کا پیکج سوموار کو ختم ہوگا۔
پیکج یہ تھا۔
sub 777 لکھ کر 6464 پر بھیجا۔
7 روپے میں 7 جی بی 7دن۔ مگر ایک سم پر صرف ایک ہی مرتبہ پیکج لگتا ہے۔
عبد الرحمن
عبد الرحمن
بہت خوب! ویسے میری ذاتی رائے ہے موبائل کا نیٹ اچھا تو چلتا ہے مگر مدت اور سہولیات محدود ہوتی ہیں۔ جیسے آپ نے زونگ کا بتایا۔ باقاعدہ ایک وائی فائی ڈیوائس ہمہ وقت موجود رہے تو ہر جگہ ہر وقت بندہ آن لائن رہ سکتا ہے۔ میرے خیال میں پہلی ترجیح یہی ہونی چاہیے۔
تجمل حسین
تجمل حسین
جی بالکل۔ اب تو اور بھی آسانی ہوگئی ہے۔ بالکل EVO کی طرح کی ڈیوائس بازار سے مل جاتی ہے۔ اس میں ہر نیٹ ورک کی سم کام کرتی ہے اور ساتھ SD کارڈ کی سپورٹ بھی ہے۔ مجھے جو قیمت معلوم ہوئی ہے وہ 2000 روپے ہے جبکہ وائی فائی کی سہولت کے ساتھ 2500 روپے ہے۔ بالکل ایوو کی طرح ہی کام کرتی ہے۔
تجمل حسین
تجمل حسین
یعنی آپ اپنے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ سے کال یا ایس ایم ایس بھیج بھی سکتے ہیں اور وصول بھی کرسکتے ہیں۔
عبد الرحمن
عبد الرحمن
بہت ہی زبردست! کیا بات بتائی ہے آپ نے۔ جزاک اللہ! یہ کراچی میں دستیاب ہوگی؟ نیز یہ کہ ماہانہ کیا چارجز ہیں اس کے؟ اور موبائل کے علاوہ لیپ ٹاپ پر بھی سپورٹڈ ہے؟
عبد الرحمن
عبد الرحمن
اچھا! یعنی صرف کال اور ایس ایم ایس کی حد تک محدود ہے؟ پورا پورا نیٹ نہیں چلے گا؟
تجمل حسین
تجمل حسین
بھائی جی۔ ماہانہ چارجز تو آپ کی سم کے کنکشن کے مطابق ہی ہوں گے۔ جیسا کہ میں نے بتایا کہ یہ ہر نیٹ ورک کی سم سپورٹ کرتی ہے۔ یعنی سم پر پیکج لگائیں اس میں ڈالیں اور لطف اٹھائیں۔ یہ کمپیوٹر، لیپ ٹاپ کے لیے ہی ہے۔ موبائل پر وائی فائی کے ساتھ سپورٹڈ ہے۔
Top