اردو محفل فورم

ابن سعید
ابن سعید
ابن سعید
ابن سعید
نور سعدیہ شیخ بٹیا، آپ کے ایک سے زئاد اکاؤنٹ ہیں تو ان کو ضم کیا جا سکتا ہے، آپ ایک ذاتی مکالمے میں تفصیلات سے آگاہ فرمائیں۔ :) :) :)
نور وجدان
نور وجدان
میرا وہ اکاؤنٹ جس کو میں کبھی استعمال نہیں کرسکی ہوں ۔تصدیق شدہ نہیں وہ ۔ اور اسکا پاسورڈ بھی بھول گیا مجھے مگر میں اپنا نام نور ایمان چاہتی تھی ۔ یہ نہ ہو پایا
ابن سعید
ابن سعید
نور سعدیہ شیخ بٹیا، ماضی میں کچھ تلخ تجربات کے بعد جو طے پایا اس کے تحت کسی محفلین کے نام کی تبدیلی بعض مخصوص حالات میں ہی کی جاتی ہے۔ اس کے لیے کوئی بھی چور راستہ ڈھونڈنا مناسب عمل نہیں۔ البتہ پاسورڈ بھولنا کوئی بڑا المیہ نہیں، اس کے لیے محفل میں پاسورڈ کی بازیابی کا نظام موجود ہے اور وہ بھی ممکن نہ ہو تو منتظمین سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ :) :) :)
نور وجدان
نور وجدان
آپ کو اپنے الفاظ واپس لینے چاہیے. میں چور نہیں ہوں یا کوئی برا کام نہیں کیا جس کی بدولت آپ مجھے چور راستے ڈھونڈنے کا کہ رہے. آپ سے بحثیت منتظم کہا تھا میں شروع سے ہی نور ایمان کے نام سے آنا چاہتی تھی میں نء اب بھی لاگ ان یونے کی کوشش کی مگر نہی ہوا۔.مجھے کیا پتا آپ تصدیق نامے چور راستوں "سپام " سے بھیجتے ہیں جن کی وجہ سے ہم جیسے ان پڑھ جان ہی سکتی آپ کے تصدیق ناموں کو ... واسلام
نور وجدان
نور وجدان
میں نے آپ کو ای میل بتایا ہے آپ اس ای میل پر تصدیق نامہ بھیج دیں میں تاکہ پاسورڈ کی ریکوئسٹ کر سکوں
نور وجدان
نور وجدان
الفاظ کا۔تعلق ابلاغ سے ہوتا ہے آپ کا۔سارا امپریشن خراب یوگیا
نور وجدان
نور وجدان
جی اس سلسلے میں آپ جیسے منتظم سے رابطہ کیا میرا پاسورڈ نہیں مل رہا ..شکریہ!
محمد سرمد صدیقی
محمد سرمد صدیقی
تاڈا بیڑا تر جاے۔۔۔۔ یہاں تو نوبت مخاصمے تک پہنچ گئ ہے۔ میں پہلے ہی کہس سواءے دعا کے کچھ نہیں ہو سکتا
ابن سعید
ابن سعید
نور بٹیا، اگر آپ بضد ہیں تو ہم یقیناً اپنے الفاظ واپس لیتے ہیں، لیکن انتہائی افسوس کی بات ہے کہ آپ ادب سے اس قدر شغف رکھتی ہیں اس کے باوجود یہ ادراک نہیں کہ لفظ چور ہمیشہ چوری کرنے سے متعلق نہیں ہوتا، کئی دفعہ اس کا مطلب مخفی یا عام روش سے قدرے ہٹ کر ہونا بھی ہوتا ہے۔۔۔ :) :) :)
ابن سعید
ابن سعید
چند مثالیں ملاحظہ فرمائیں، فلاں لڑکی عمر چور ہے یعنی اس کے چہرے مہرے سے اس کی درست عمر کا پتا نہیں لگتا، چور جیب یعنی لباس میں ایسی جگہ جیب جو مخفی ہو یا عام رسائی میں نہ ہو، چور دروازہ یعنی کسی جگہ سے نکلنے کا خفیہ راستہ۔۔۔ :) :) :)
ابن سعید
ابن سعید
اسی طرح ہمارے یہاں علاقائی زبان میں ٹارچ کو "چور بتی" بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس کا استعمال پہلے چوری کرنے والے سیندھ لگانے اور اندھیرے میں راستوں کا تعین کرنے کے لیے کیا کرتے تھے، اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہوا کہ چور بتی استعمال کرنے والا چور کہا جائے گا۔۔۔ :) :) :)
ابن سعید
ابن سعید
ہم سمجھ سکتے ہیں کہ احباب کی اپنی ترجیحات ہوتی ہوں گی اپنے نام کے حوالے سے اور کئی دفعہ محفل کے انتظامی اصول اس میں حائل ہوتے ہیں وہ بھی ماضی میں بعض محفلین کے غیر مناسب عمل کر چلتے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ کسی منتظم سے شخصی مخاصمت رکھی جائے، محض اس بات پر کہ وہ محفل کے اصولوں کی پاسداری کر رہے ہوں۔ البتہ اگر کسی اصول سے عدم اتفاق ہے تو اس موضوع کو متعلقہ زمروں میں اظہار رائے کے لیے اٹھایا جا سکتا ہے۔ :) :) :)
ابن سعید
ابن سعید
تصدیق نامے اگر اسپام میں جاتے ہیں تو یہ ای میل موصول کرنے والے سرور کا کمال ہوتا ہے، بھیجنے والا اسپیمر بھی تو بھی یہ نا چاہے گا کہ اس کا ای میل کسی کے اسپیم میں جائے۔ ایسے موقعوں پر کچھ ایک طریقے آزمائے جا سکتے ہیں، مثلاً خود اسپیم فولڈر میں سے ایسے ای میل نکال کر ان کو غیر اسپیم کے طور پر نشان زد کیا جائے یا بھیجنے والے ای میل پتے جو روابط میں شامل کر لیا جائے۔ :) :) :)
نور وجدان
نور وجدان
اپنی کم فہمی کا اعتراف ہہے میں سمجھ نہیں پائی اس بات کا مطلب '' چور راستہ ڈھونڈنا مناسب عمل نہیں''اس میں ایک تنبیہ ہے ۔۔ بہر حال سرمد صاحب ٹھیک کہ رہے ۔۔۔ واسلام
ابن سعید
ابن سعید
نور بٹیا، آپ کے اکاؤنٹ کے حوالے سے ماندہ گفتگو ذاتی مکالمے میں کیے لیتے ہیں۔ :) :) :)
نور وجدان
نور وجدان
مجھے آپ سے کوئی مخاصمت نہیں آپ چاہیں تو اس اکاؤنٹ کو معطل کریں میرے لیے خوش آئیند ہوگی بات ۔۔۔ بہت شکریہ آپ کے تعاون کا ۔۔۔۔۔ و
ابن سعید
ابن سعید
اس چور راستے والے فقرے سے ہمارا مقصود تنبیہ نہیں بلکہ آگاہی تھا، ممکن ہے کہ ہمارے الفاظ ما فی ضمیر ادا کرنے کے لیے نا کافی رہے ہوں۔۔۔ :) :) :)
ابن سعید
ابن سعید
خادم ہونے کے ناطے کئی دفعہ ہمیں ایسی صورتحال بھی دیکھنی پڑی ہے کوئی نام کی تبدیلی کے لیے بضد ہو اور اصولاً اسے اجازت نہ ملے تو پرانی آئی ڈی کو خیر باد کہہ کر نئی شناخت بنانے کی کوشش کر ڈالی، اور بعد میں پرانے اکاؤنٹ کو نئے میں ضم کرنے کو کہا۔ اب اگر یہی کرنا تھا تو منتظمین نام ہی نہ بدل دیتے۔۔۔ :) :) :)
ابن سعید
ابن سعید
اسی طرح کوئی لڑی مقفل کر دی گئی ہو تو اس کے مراسلے نقل کر کے اسی گفتگو کو نئی لڑی میں شروع کر دیا۔ اگر یہی کرنا تھا تو مدیران کی کیا ضرورت اور کسی بھی لڑی کو مقفل کرنے کی کیا تک۔ ہمارے خیال میں ایسا عمل ادارتی و انتظامی اصولوں کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔ یہ محض چند مثالیں ہیں ماضی سے، اسے شخصی الزام کے طور پر نہ لیا جائے۔ :) :) :)
Top