اردو محفل فورم

فلک شیر
فلک شیر
ہیں؟؟؟؟
نکتہ ور
نکتہ ور
پکا جھوٹ، ہمیں تو نظر نہیں آئی کیسے مان لیں؟
مہدی نقوی حجاز
مہدی نقوی حجاز
نہ پوچھیں صاحب بس، بڑی بدمزگی ہوئی ہے۔۔۔
فلک شیر
فلک شیر
ایسی بھی کیا ہو گئی حضور؟ زن زر زمین سے ہٹ کے تو کوئی جھگڑا ہونے سے رہا ، زمین کا تنازعہ آپ کا نہیں ، زر کا درویشوں سے کیا لینا دینا ۔۔۔ البتہ رہی زن، تو اس کا ہم کچھ کہہ نہیں سکتے مہدی میاں :)
مہدی نقوی حجاز
مہدی نقوی حجاز
نہ زنانہ نہ زرانہ اور نہ ہی زمینی حضور، ہماری دو غزلوں کی اشاعت کی بات رہی۔۔۔ ایک مگزین ہے "مخزن" جس کے ایڈیٹر صاحب ہم سے دو غزلیں چھاپنے کو لے گئے تھے، وہ بھی مفت، اور آج وہ چھپ کر میرے ہاتھ میں آئی ہیں تو معلوم ہوا 4 اشعار ہمارے اور باقی کسی الو کے ساتھ میں چھاپ کر شائع کر دیے ہیں اور تخلص نیچے ہمارا لگایا ہوا ہے!! لاحول!!
فلک شیر
فلک شیر
لاحول ۔یہ تو واقعی ہی انتہائی نامعقول حرکت فرمائی انہوں نے ۔ کون ہیں اس کے مدیر؟
مہدی نقوی حجاز
مہدی نقوی حجاز
جانے دیجیے صاحب۔۔۔۔ ان کا نام لکھ کر ہاتھوں کو شراب سے پاک کرنا پڑ جائے گا اور اس وقت تک قریبی اسٹور بند ہوگیا ہوگا!
فلک شیر
فلک شیر
تو معاملہ اس قدر سنگین ہے ۔ ان باتون پہ تو شاعر لوگوں کی آنکھوں میں خون اتر آتا ہو گا :)
مہدی نقوی حجاز
مہدی نقوی حجاز
ہم نے تو فون اور لحاظ دونوں کو بالائے طاق رکھ کر تیس منٹ کھری کھری ان کی نذر کی ہے۔۔۔ اب خون جگر میں واپس پہنچ گیا ہوگا! :)
فلک شیر
فلک شیر
ہاہاہاا۔ بے چارہ مدیرِ مخزن :)
مہدی نقوی حجاز
مہدی نقوی حجاز
اللہ انہیں دو آنکھیں اور ایک ذہنِ رسا عنایت فرمائے!!
Top