اردو محفل فورم

عثمان
عثمان
واپسی مبارک :)
ویسے آپ تھے کہاں ؟
قیصرانی
قیصرانی
شکریہ۔ میں لندن تک گیا تھا، چھٹی منانے :)
عثمان
عثمان
بہت خوب!
کینیڈا میں چھٹیاں منانے کا ارادہ کب تک ہے۔ :)
قیصرانی
قیصرانی
گرمیوں کا ارادہ تو بنایا ہے، دیکھئے کہ شرمندہ تعبیر کب ہوتا ہے :)
عثمان
عثمان
بہت خوب!
کینیڈا میں کہاں کا ارادہ ہے ؟
میں شہر ہیلی فیکس ، صوبہ نووا سکوشیا میں مقیم ہوں۔
قیصرانی
قیصرانی
کینیڈا میرا پروگرام تو سی ٹو سی ہے۔ یعنی بائی روڈ جتنا ممکن ہوا، ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک۔ ویسے میری اصل پسند یوکون سے ہوتے ہوئے اینکرج، الاسکا تک جانا ہے :)
عثمان
عثمان
بس پھر ہیلی فیکس کے ساحل پر پہنچیں تو بندے کو اطلاع کر دیجیے۔
میرا اس جولائی میں انشااللہ ہیلی فیکس سے ٹورانٹو تک کا ارادہ ہے۔ کوئی اٹھارہ گھنٹے کا سفر بنتا ہے۔
Top