اردو محفل فورم

ل
لئیق احمد
رب کریم دنیا و آخرت کے تمام امتحانات میں کامیابیاں نڈیب فرمائے۔ آمین
ماہی احمد
ماہی احمد
اتوار کو پیپر؟ کس چیز کا؟؟؟؟
ماہی احمد
ماہی احمد
ویسے گڈ لک۔۔ :)
اللہ کرے پیپر بہت اچھا ہو اور رزلٹ بھی اچھا آئے، سب کا :)
حاتم راجپوت
حاتم راجپوت
سب کا بہت شکریہ ..۔ پبلک سروس کمیشن کا پیپر ہے۔۔۔
ل
لئیق احمد
آپ جیسا کوئی شریف النفس بندہ بیوروکریٹ بنے تو پاکستان کے لئے اچھا ہے۔
حاتم راجپوت
حاتم راجپوت
ظرفِ نظر کا شکریہ لئیق بھیا ..شریف النفس تو ہر گز نہیں ہوں لیکن خدا سے ہر لحظہ سیدھے رستے پر چلانے کی دعا ہے ۔۔۔نیک تمناؤں کا بہت شکریہ ..۔
ل
لئیق احمد
جزاک اللہ
ماہی احمد
ماہی احمد
لئیق بهائی ویسے تو میں آپ سے نہیں بولتی پر ایک بات کہوں : ہر بیوروکریٹ پہلے "شریف النفس" ہی ہوتا ہے p: ( حاتم بهائی یہ مذاق تها)
ل
لئیق احمد
مجھے تو اب پتا چلا کہ چھوٹی بہن بڑے بھائی سے کٹی کرکے ساری دنیا کو اطلاع دے رہی ہے۔ اب حاتم بھائی ہی آپ کو سمجھائیں گے۔
ماہی احمد
ماہی احمد
اوکے دیکھ لیتے ہیں۔
حاتم راجپوت
حاتم راجپوت
ارے ارے یہ کیا۔۔۔ بہن بھائی آپس میں کیوں نہیں بولتے۔۔ چلو چلو لڑائی لڑائی معاف کرو، اللہ جی کا گھر صاف کرو۔۔۔
ل
لئیق احمد
آپ نے صلح کرانے میں اتنی دیر کردی، اتنی دیر میں ہم نے خود ہی کرلی تھی۔
کیسے رہے امتحانات؟
حاتم راجپوت
حاتم راجپوت
ارے واہ، یہ تو بہت اچھا ہو گیا۔۔۔۔معذرت خواہ ہوں ، دراصل امتحانات کے فورا بعد کچھ مصروفیات نے گھیر لیا تھا، اور یہ کہ امتحانات اچھے رہے، اب دعا کیجئے گا کہ اللہ تعالیٰ اپنا فضل و کرم کریں۔
ل
لئیق احمد
رب کریم کسی کی محنت کو ضایع نہیں کرتا۔ آپ کی تعلیم آپ کے کام ضرور آئے گی۔
ماہی احمد
ماہی احمد
تو کیا ہوا، ہم دوبارہ کُٹی کر لیتے ہیں، اس میں کون سا مسئلہ ہے :پی
ل
لئیق احمد
جب ایک دفعہ کٹی ختم ہوجائے تو بغیر کسی وجہ کے دوبارہ کٹی کرنا کٹی کے اصولوں کے خلاف ہے۔
Top