اردو محفل فورم

مہدی نقوی حجاز
مہدی نقوی حجاز
کب رکھی تھی انہوں نے؟ بے مروتی کی حد ہے، ہمیں نہیں بلایا!
فلک شیر
فلک شیر
قبلہ تفصیل اس اجمال کی نچلے ربط میں ملاحظہ فرمائیے :)
مہدی نقوی حجاز
مہدی نقوی حجاز
وہ تو ٹھیک ہے بات تابش کی، لیکن وہ جو نذر و نیاز کی بات کی ہے آپ نے وہ کب ہے؟
فلک شیر
فلک شیر
ہاہاہا۔۔قبلہ اس کے لیے احمد بھائی سے رابطہ کرنا پڑے گا ، کیونکہ قریب وہ پڑتے ہیں اور آج کل موسم بھی ہے ۔:ڈ
مہدی نقوی حجاز
مہدی نقوی حجاز
موسم تو خوب ہے، لیکن اب تک بات چائے سموسے سے آگے نہیں بڑی، بلکہ نعتیہ مشاعروں میں لفافہ بھی اس ڈھنگ کا دیا جاتا ہے جیسا شادی کے اخراجات کے بعد "دوجنسہ" کو دیا جاتا ہے۔ آج ہی کی بات بتا رہے ہیں جناب۔۔۔۔ :(
فلک شیر
فلک شیر
اللہ اکبر...........یعنی لفافے وصول فرمانا شروع کر چکے ہیں قبلہ!!!!!! ھذا شی عجاب ۔۔۔پھر تو آپ ثقہ شعراء کی فہرست میں جگہ پا گئے کہ سب سے پہلے وہ لفافے کی فکر کرتے ہیں، پھر لنگر کی اور اس کے بعد واپسی کے لیے سواری کی ۔۔ :ڈ
مہدی نقوی حجاز
مہدی نقوی حجاز
توبہ کریں حضور، دو سال سے مشاعرے پڑھ رہے ہیں(لفافے والے)! قسم خالق کی، اب تک گھر بہ پائے خود (و با کرایہِ خود) نہیں لوٹے، ہر بار کسی شاعر کو (گاڑی سمیت) اٹھا لاتے ہیں بہ ایں لالچ کہ اپنی لائبریری میں ایک تازہ کتاب کی زیارت کروا دوں گا! :):)
فلک شیر
فلک شیر
ہاہاہا۔۔یعنی آپ پکے شاعر ہیں اسی عمر میں ، تو چچا غالب کی عمر تک تو تین چار شاعروں کی زندگی گزار لیں گے قبلہ!!! کمال کرتے ہیں مہدی جی:ڈ
مہدی نقوی حجاز
مہدی نقوی حجاز
کچے اور پکے کا کیا ہے حضور، بات یہ ہے کہ آدمی شاعر، یا تو ہوتا ہے یا نہیں ہوتا۔ پھر ہمیں خود تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ایک شاعر کی زندگی مکمل ہو جانے کے بعد ہم شاعری سے ہی دل برداشتہ ہو جائیں گے! :):)
محمداحمد
محمداحمد
بہت بہت شکریہ فلک شیر بھائی ۔۔۔!
محمداحمد
محمداحمد
:) :) لاجواب گفتگو قرار پائی ہر دو احباب کے درمیان۔ :) ماشاءاللہ ہمارے دونوں بھائی کمال ہیں۔
مہدی نقوی حجاز
مہدی نقوی حجاز
کمال تو ہمارے اچھے احباب میں سے ہیں، لیکن آپ نذر کی بابت بتائیے!؟
فلک شیر
مہدی نقوی حجاز
محمداحمد
محمداحمد
زیادہ کچھ نہیں، بس ہماری "نظر" عشق آباد پر تھی ۔۔۔۔۔۔ سو فلک شیر بھائی نے مجبوری میں عشق آباد سے انتخاب ہماری "نذر" کر دیا۔ :) :)
Top