اردو محفل فورم

فلک شیر
فلک شیر
وہ نہیں آتا۔۔۔۔پنجابی میں کہا کسی نے کہ ۔۔۔کیہڑا گیاں نوں موڑ لیاوندا ای۔۔۔۔۔
مہدی نقوی حجاز
مہدی نقوی حجاز
مرشد آپ تو استاد ہیں جی، کان پکڑ کر حاضر کروا لیں گے، ہمارا کیا بنے گا!!
فلک شیر
فلک شیر
چھڈو جی، خاک مرشد ہیں۔۔۔۔یہاں سب مرید ہی ہیں۔۔۔
مہدی نقوی حجاز
مہدی نقوی حجاز
پھر ہم ہوئے مریدوں کے مرید، یعنی یک چہارم مرید!! :)
فلک شیر
فلک شیر
جانے دیں مہدی میاں......ایک بات بتائیے، شاعری کی طرف رجحان کیسے ہوا؟
مہدی نقوی حجاز
مہدی نقوی حجاز
یقیناً اس میں کم از کم کسی دوشیزہ کا ہاتھ نہیں، یہ رجحان ایران سے لوٹنے کے بعد، جوش ملیح آبادی کی کتاب یادوں کی بارات پڑھنے کے بعد پیدا ہوا، اور کچھ یوں ہوا کہ ہمارے پہلے سات اشعار (موزوں :) ) اسی کتاب کے پیچھے محفوظ ہیں۔
مہدی نقوی حجاز
مہدی نقوی حجاز
ہوا کچھ یوں کہ پھر ہمیں ایک شاعر کی زندگی سے پیار ہو گیا! حسن پرست تو پہلے ہی تھے، بعد میں علم ہوا کہ حد درجہ موزوں طبع بھی ہیں!
فلک شیر
فلک شیر
ہممم۔۔۔
اور عروض وغیرہ بعد میں سیکھیں؟
Top