الحمدللہ میں فٹ۔ کل میرا پروگرام ہے یہاں سے نکلنے کا۔ پہلے Pello، پھر Enontekiö اور پھر شمالی ناروے کا چکر لگانا ہے۔ پہلے سوچا کہ آپ سے ہوتا جاؤں، لیکن پھر وقت کم ہے اور سفر کافی، تو سوچا کہ سلام دعا تو کر ہی لیں
کل کس وقت روانگی ہے؟ جواسکولا کے راستے سے روانگی ہے کیا؟ کل میرا امتحان ہے 12 سے 3 بجے کے درمیان۔ اگر ملاقات ہو جانے کی کوی سبیل بن جاے تو کیا ہی اچھا ہو۔
اوہو، اصل میں میرا روٹ کچھ اس طرح کا ہے کہ میں آفس سے دو بجے فری ہوں گا اور مجھے راستے میں کالایوکی اور اولُو سے ہو کر جانا ہے۔ اس لئے وہ دوسرا روٹ ہو جائے گا۔ میں کوشش کرتا ہوں کہ اگلے ویک اینڈ آپ کو بور کرنے پہنچ جاؤں۔ اگر آپ اجازت دیں تو
الحمد للہ اب امتحانات سے بھی فراغت ہو گئ ۔ کچھ لیب ورک نمٹانا ہے جو کہ امید ہے چند دنوں تک مکمل ہو جاےء گا۔ اس ویک اینڈ پر اتوار کے دن اگر ملاقات کا شرف بخش دیں تو۔۔۔؟