اردو محفل فورم

قیصرانی
قیصرانی
مشتاق احمد یوسفی صاحب کے حوالے سے ایک کہاوت سنی تھی کہ کسی مشہور لکھاری نے کہا ہے کہ
جب بھی کوئی اچھی کتاب پڑھنے کو دل چاہتا ہے تو کتاب لکھ دیتا ہوں :)
ص
صائمہ شاہ
کچھ ایسا نہیں مل رہا جو انہماک سے پڑھا جاسکے دو چار صفحات کے بعد ہی طبیعت اُچاٹ ہوجاتی ہے اگر لکھنے والا یوسفی صاحب کے پاے کا ہو تو واقعی اچھی کتاب لکھی جا سکتی ہے :)
قیصرانی
قیصرانی
مراد یہ تھی کہ آپ خود کوئی کتاب لکھنا شروع کر دیں؟ :) ابھی ایک کتاب ڈاؤن لوڈ کی ہے، میتھیمٹکس سے متعلق۔ ابتداء تو بہت مزے کی ہے۔ آپ بھی پڑھ لیجئے
ص
صائمہ شاہ
نیم لکھاری خطرہ تحریر :) لنک عطا کر دیجیے اس کتاب کا
قیصرانی
قیصرانی
ص
صائمہ شاہ
شکریہ امید ہے کتاب اپنے عنوان کی طرح دلچسپ ہوگی :)
قیصرانی
قیصرانی
ابھی میں نے تھوڑا سا ہی مطالعہ "فرمایا" ہے کہ میتھ سے میری کبھی نہیں بنی۔ شوق بہت ہے اور دل بھی بہت چاہتا ہے کہ اس کوچے کی زیارت کی جائے۔ لیکن ہمت جواب دے جاتی ہے۔ ابھی یہ کتاب کچھ دلچسپ لگ رہی ہے
ص
صائمہ شاہ
یہاں بھی یہی حال ہے میری اور میتھس کی ایک دوسرے کے بارے میں میوچل فیلنگز ہیں مگر بہرحال کتاب کا ٹائیٹل دلچسپ ہے اب تو پڑھنی ہی پڑے گی ۔
قیصرانی
قیصرانی
ابتداء میں وہ یعنی مصنف بتاتا ہے کہ وہ کوانٹم فزکس میں دلچسپی رکھتا تھا لیکن اس کے والدین کے ایک دوست نے اسے میتھ کی طرف انتہائی دلچسپ طریقے سے متوجہ کیا۔ کم از کم یہاں تک بہت مزہ آیا پڑھ کر۔ ابھی یہ سلسلہ چل رہا ہے :) آپ نے کتاب اتار لی؟
ص
صائمہ شاہ
نہیں مجھے صبح بک شاپ جانا پڑے گا کنڈل پر میں نے ٹرائی نہیں کیا
عثمان
عثمان
اگر مذکورہ کتاب دلچسپ نہ لگے تو اسی مصنف کی بیس منٹ پر مبنی ویڈیو دیکھ لیجیے۔ فارمولا آف لو کے نام سے۔ فلم تھوڑی سی "فحش" ہے ورنہ محفل میں شئیر کر دیتا۔ کتاب کے برعکس فلم البتہ محض فکشن ہے۔
قیصرانی
قیصرانی
کنڈل پر یہ فائدہ ہے کہ کتاب فوری مل جاتی ہے۔ اگر بک شاپ سے مل جائے تو زیادہ اچھا ہے :)
عثمان بھائی کا شکریہ کہ انہوں نے یہ کتاب سجھائی ہے :)
ص
صائمہ شاہ
آپ دونوں کا شکریہ اب باقی تبصرہ کتاب پڑھنے کے بعد ہی کروں گی :)
Top