اردو محفل فورم

فاتح
فاتح
جوابِ جاہلاں خموشی باشد
ص
ظ
ظفری
میں بھی یہی سوچتا ہوں ۔ مگر اب عادت ہوگئی ہے ۔ ویسے بھی ایسے خیالات لیئے لوگوں کو کھلا چھوڑابھی نہیں جاسکتا ۔
ص
صائمہ شاہ
صحیح کہہ رہے ہیں کل شدید کوفت ہوئی مگر اس کے بعد آپ کے پچھلے عشق کی داستان پڑھی تو کسی حد تک موڈ بہتر ہوگیا آپ اچھا لکھتے ہیں :)
ظ
ظفری
چلیں اچھا ہوا اسی بہانے آپ کا موڈ اچھا ہوا ۔ ویسے یہ پچھلے عشق کی داستانیں تھیں ۔ مستقبل بعید کی پڑھنی نہ بھولیئے گا ۔:)
فاتح
فاتح
مستقبل بعید میں تو صرف عشقِ حقیقی ہی کی داستانیں مل سکتی ہیں جن میں مجھ سمیت اکثر لوگوں کو قطعاً کوئی دلچسپی نہ ہو گی۔۔۔ ؛)
ظ
ظفری
ہاہاہا ۔۔۔۔ اب ایسی بھی مایوسی کیا ہے جناب ۔ آپ بھی دیکھیئے گا کہ یہ پیری کیا رنگ دکھاتی ہے ۔
فاتح
فاتح
وقتِ پیری شباب کی باتیں
ایسی ہیں جیسے خواب کی باتیں
(ذوق)
ص
صائمہ شاہ
فاتح شباب ختم ہونے سے عذاب تھوڑی ختم ہو جاتا ہے جب تک دل ساتھ ہے بندہ جوان ہے :p
فاتح
فاتح
منیر نیازی کا تو ختم ہو گیا تھا۔۔۔ آپ کا مطلب ہے وہ بندہ ہی نہیں تھا؟
ص
صائمہ شاہ
منیر نیازی شادی شدہ تھے اور حفاظتی قدم اٹھاتے ہوے اپنی بیوی سے اپنا عشق ڈکلیئر کر چکے تھے تو ان کا عذاب اور شباب تو اسی روز ختم ہوگیا تھا :)
ظ
ظفری
ہاہاہا ۔۔۔۔ فاتح ۔۔۔ نہلے پہ دہلا ۔
تم بھی اب ڈکلئیر کر بیٹھو کہ بہت عرصہ ہوگیا شباب کو گلے لگائے ہوئے۔۔۔ رہی ہماری بات تو ہم تو دھڑلے سے کھلے عام اپنے عشق کا تذکرہ کرتے ہیں کہ جو بھی آئے اسے معلوم ہو کہ ہمارا شباب ختم ہونےکے لیئےنہیں ہے ۔
Top