اردو محفل فورم

قیصرانی
قیصرانی
ونڈوز کے ساتھ کون سی عقلمندیاں ہو سکتی ہیں برادرم :)
سید ذیشان
سید ذیشان
ایسا کیا ہو گیا چھوٹے بھائی؟
محمد بلال اعظم
محمد بلال اعظم
قیصرانی انکل ونڈوز کا انٹرفیس بہت اچھا ہے خاص طور پہ 8 کا۔ یوبنٹو تو بے کار لگی ہے۔
محمد بلال اعظم
محمد بلال اعظم
ذیشان بھائی۔۔۔ اس میں تو ونڈوز کا کوئی سافٹوئر نہیں چلتا۔ حتیٰ کہ ورڈ کی فائلز بھی اوپن نہیں کرتاا۔
قیصرانی
قیصرانی
انٹرفیس کو دیکھنا ہے تو اور بات ہے۔ لیکن اگر سکیورٹی اور سٹیبلٹی کی طرف دیکھنا ہے تو پھر ونڈوز کو بھول جائیے :)
قیصرانی
قیصرانی
آپ ایسا کریں کہ لبر آفس یا پھر اوپن آفس سے ان فائلز کو اوپن کریں۔ ڈی او سی ایکس فائلز کا کنفرم نہیں، ڈی او سی ٹائپ کی فائلز کھول سکتے ہیں :) ورنہ گوگل ڈاکس پر اپ لوڈ کریں اور مطلوبہ فارمیٹ میں ڈاؤن لوڈ کر لیں
محمد بلال اعظم
محمد بلال اعظم
خیر اب تو میں دوبارہ ونڈوز پہ آ گیا ہوں۔ وہ تو سمجھ ہی نہیں آیا۔
قیصرانی
قیصرانی
جیسے ونڈوز کو سیکھنے پر چند دن لگے تھے، ویسے ہی اوبنتو کو سیکھنے میں چند دن تو لگائیں۔ پندرہ منٹ میں چائے مشکل سے بنتی ہے :)
سید ذیشان
سید ذیشان
یہ بات تو درست ہے ونڈوز الی عیاشیاں اس میں نہیں ہیں۔ لیکن ونڈوز کے مقابلے میں زیادہ سٹیبل ہے جیسے قیصرانی بھائی نے کہا۔
محمد بلال اعظم
محمد بلال اعظم
ہمم یہ تو ہے۔ آپ اس کے متعلق کوئی اچھا سا لنک بتائیے تاکہ میں دوبارہ کرنے پہ آمادہ ہو جاؤں۔
محمد بلال اعظم
محمد بلال اعظم
ذٰشان بھائی آپ کونسا او ایس استعمال کرتے ہیں اور 'سٹیبل" سے کیا مراد ہے؟
قیصرانی
قیصرانی
میرا مشورہ ہے کہ فیڈورا ٹرائی کریں یا اوبنتو۔ لیکن جب بھی کریں تو ڈؤئل بوٹ کریں اور کم از کم چند دن ضرور استعمال کریں
محمد بلال اعظم
محمد بلال اعظم
ڈؤئل بوٹ سے کیا مراد؟ کیا ونڈوز کے سار=تھ ہی کروں۔ یعنی ڈبل آپریٹنگ سسٹم۔
قیصرانی
قیصرانی
جی، اس طرح مسئلہ نہیں ہوگا۔ ایسا بھی کر سکتے ہیں کہ آپ یو ایس بی پر انسٹال کر لیں اوبنتو اور اس سے ٹرائی کرتے رہیں؟ لیکن شرط وہی ہے کہ آپ روز تین سے پانچ گھنٹے کا وقت دیں اور کم از کم ایک ہفتہ استعمال کریں۔ پھر رائے دیں :)
سید ذیشان
سید ذیشان
مجھے تو لینکس کی ضرورت جیالحال نہیں ہے لیکن ماضی میں فیڈورا استعمال کر چکا ہوں۔ قیصرانی بھائی سے متفق ہوں کہ dual boot ہونا چاہئے اور کمپیوٹر سٹارٹ کرتے وقت کسی ایک کا نتخاب کر سکیں۔
Top