اردو محفل فورم

مہدی نقوی حجاز
مہدی نقوی حجاز
عشق کیا کارِ ہوس بھی کوئی آسان نہیں ۔۔۔خیر سے پہلے اسی کام کے قابل ہو جاؤ۔
محمد بلال اعظم
محمد بلال اعظم
ہائے۔۔۔ عرفان صدیقی کا بے مثل شعر
میں نے یہ مصرع بھی اسی شعر سے متاثر ہو کے کہا ہے :)
مہدی نقوی حجاز
مہدی نقوی حجاز
میاں ہم جڑ تک پہنچ جاتے ہیں۔ اجی ہم سے بچ کر کہاں جائیے گا؟؟ جہاں جائیے گا ہمیں پائیے گا :)
محمد بلال اعظم
محمد بلال اعظم
اسی لئے تو ہم آپ کے قتیل ہیں مہدی بھائی
مہدی نقوی حجاز
مہدی نقوی حجاز
آہستہ آہستہ قاتل ہوتے جا رہے ہیں۔ خدا بچائے!
محمد بلال اعظم
محمد بلال اعظم
خون خرابہ اور ہم۔۔۔۔ ہاں البتہ نفرت، بے اعتباری، شک وغیرہ کے قاتل کہیں تو مانا بھی جا سکتا ہے۔
مہدی نقوی حجاز
مہدی نقوی حجاز
یہاں آپ کی اقبالی روح بول رہی ہے! :) اور ہم ٹھہرے مخالفینِ اقبال میں سے۔ سو اس فقرے کی داد نہیں دیں گے۔ ہر چند بہت ۔۔۔۔ ہے۔ :)
محمد بلال اعظم
محمد بلال اعظم
ہممم۔ اقبالیؒ روح کا تذکرہ تو صرف اتنا کہ کسی کسی سے ذہنی ہم آہنگی ہو جاتی ہے جیسے آپ کی جوش صاحب سے ہے شایدکہ مجھے ان سے بعض نظریات پہ اختلاف بھی لیکن پھر اختلافِ رائے سب کا حق ہے۔
مہدی نقوی حجاز
مہدی نقوی حجاز
ہاہاہا میاں بہت گھمبیر مسئلہ ہے۔ جن حضرات کو شاعر مانا جاتا ہے انہیں واقعی شاعر ہونا چاہیے۔ اب جڑ تمہیں معلوم ہے کیا ہے؟ مسئلہ یہ ہے کہ اب ہم شاعروں کے نظریات سے اپنا دین و ایمان و راہ حیات اخذ کرنے لگے ہیں۔ یہ ظلم ہے۔ شاعر کی عظمت صرف اس وقت تسلیم کی جاسکتی ہے جو وہ واقعی بڑا شاعر ہو۔۔۔ فی الوقت یہاں کے لیے کافی ہے۔ اگر پھر بھی کوئی مشکل رہ گئی ہے تو الگ سے رابطہ کرو۔ سمجھنے سمجھانے میں ہمیں بڑا لطف آتا ہے۔
محمد بلال اعظم
محمد بلال اعظم
آپ کی بات سے اتفاق ہے مجھے۔ یہ واقعی بہت گھمبیر اور لامتناہی مسئلہ ہے۔
مہدی نقوی حجاز
مہدی نقوی حجاز
جی یقینا۔ امید ہے تم جتنے شاطر ہو، جلد کسی نتیجے پر پہنچ جاؤ گے۔ ہم جیسے کند ذہن تو جہاں اڑ گئے اڑ گئے :)
محمد بلال اعظم
محمد بلال اعظم
کند ذہن تو کوئی نہیں ہوتا۔ ایک انقلاب ہر وقت اندر سے اٹھتا رہتا ہے۔
مہدی نقوی حجاز
مہدی نقوی حجاز
اور ہم تو انقلاب کے بھی سخت خلاف ہیں ۔۔ چاہے وہ ایران کا ہی کیوں نہ ہو!!
محمد بلال اعظم
محمد بلال اعظم
ایران کا انقلاب تو آج تک میری سمجھ میں نہیں آیا البتہ آج کل جو انقلاب میرے اندر اٹھ رہا ہے وہ بہت عجیب ہے۔
مہدی نقوی حجاز
مہدی نقوی حجاز
انقلاب ایران کے بارے میں اتنا کہنا کافی رہے گا کہ نری بغاوت کے سوا کچھ نہیں۔ تمہارے اندر کس قسم کا انقلاب پیدا ہو رہا ہے اماں؟!
محمد بلال اعظم
محمد بلال اعظم
میرے اندر کے انقلاب کی تو مجھے بھی سمجھ نہیں آ رہی۔ عجیب شش و پنج میں مبتلا ہوں۔
Top