اردو محفل فورم

مہ جبین
مہ جبین
غدیر زھرا ، بہنا ایک درخواست کرنی ہے کہ درود شریف کو مختصر لکھنے کے بجائے پورا لکھا کرو، تاکہ اسکو لکھنے کا ثواب بھی ملتا رہے
میرا خیال ہے کہ اس کو لکھنے میں زیادہ وقت صرف نہیں ہوتا
بجائے صرف "ص " لکھنے کے اگر صلی اللہ علیہ وسلم لکھو گی تو زیادہ ثواب ملے گا انشاءاللہ
غدیر زھرا
غدیر زھرا
جی اپیا میں آئندہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی لکھوں گی :) بہت شکریہ اصلاح کے لیے :) اصل میں مجھے اردو ٹائپنگ میں اللہ لکھنا نہیں آتا اور میں ہمیشہ کاپی پیسٹ کرتی ہوں سو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مہ جبین
مہ جبین
لیکن یہاں پر اللہ کیسے ٹائپ کیا؟؟؟؟
تم الف، پھر لام دو دفعہ اور پھر گول والی یہ ہ ٹائپ کرو گی تو خود بخود اللہ لکھا جائے گا
تم کر کے دیکھو اور پھر بتاؤ کہ صحیح ٹائپ ہوتا ہے یا نہیں؟
غدیر زھرا
غدیر زھرا
اپیا یہاں تو کاپی کر کے پیسٹ کر دیا تھا ۔۔ اب آپ کے بتائے ہوئے طریقے سے کیا ہے تو اللہ بالکل صیح ٹائپ ہو گیا :) بہت شکریہ :)
Top