اردو محفل فورم

مہدی نقوی حجاز
مہدی نقوی حجاز
جناب آپ کے آنگن میں کچھ رونقیں بڑھ رہی ہیں۔۔۔ کبھی چاندنی کبھی سنہری کرنیں ۔۔۔ خیریت ہے؟ :)
محمداحمد
محمداحمد
الحمدللہ ! آج کل تو خیریت ہی ہے۔ یہ تو ایک پرانی غزل کا شعر ہے۔

آپ کہیے کیا حال ہیں؟
مہدی نقوی حجاز
مہدی نقوی حجاز
ہمارے کیا حال ہوتے ہیں جناب یہ ہم آپ کو کیسے بتائیں۔۔۔ بس وہی آش اور وہی کاسہ۔۔۔۔ وہی ہم اور وہی غم ہستی۔۔۔
محمداحمد
محمداحمد
غمِ ہستی کا اسد کس سے ہو جز مرگ علاج ۔۔۔۔!

تاہم آپ ہاں کہیں تو ہم آپ کے لئے دعا کرتے ہیں کہ اللہ آپ کے حال پر رحم فرمائے (آمین)
مہدی نقوی حجاز
مہدی نقوی حجاز
جناب
کوئے یاراں میں حجاز اپنی سواری نہ گئی
ہم تو احباب دنیا سے دعا تک کے متمنی نہیں ہوتے۔۔۔ بس علاج کے لئے مرگ کی آرزو رکھتے ہیں۔۔۔ جسے کراچی میں پانا کچھ ایسا مشکل بھی نہیں۔۔۔
Top