Urdu

اداسیوں کا سبب جو لکھنا ،
تو یہ بھی لکھنا۔۔
کے چاند تارے ،
شہاب آنکھیں بدل گئے ہیں
وہ زندہ لمحے جو تیری راہوں میں
تیرے آنے کے منتظر تھے
وہ تھک کے راہوں میں ڈھل گئے ہیں
وہ تیری یادیں ، خیال تیرے ،
وہ رنج تیرے ، ملال تیرے
وہ تیری آنکھیں ، سوال تیرے
وہ تم سے میرے تمام
رشتے بچھڑ گئے ہیں ،
اُجڑ گئے ہیں
اداسیوں کا سبب جو لکھنا
تو یہ بھی لکھنا
لرزتے ہونٹوں پے لڑکھڑاتی ،
دعا کے سورج
پگھل گئے ہیں
تمام سپنے ہی جل گئے ہیں !
ذاتی ویب سائٹ
http://urdulectures.com
مقام سکونت
انڈیا
جھنڈا
India
موڈ
Angelic
Gender
Male
Occupation
طالبعلم
Top