اگر اس فورم پر یہی روش ہے نئے آنے والوں کے ساتھ، طنز و تضحیک سے گفتگو کرنا، تو ایسے فورم کو سلام۔ نئے آنے والے کو قواعد و ضوابط بتانے کی بجائے اگر ایسا معاندانہ رویہ اختیار کیا جائے گا، تو معذرت کے ساتھ یہ اچھا طریقہ نہیں۔
لہذا میری طرف سے سارے دوستوں کو سلام۔ آج کے بعد میں اس فورم پر کبھی "لاگ...
بالکل ٹھیک فرمایا آپ نے، اسمِ معرفہ کا ترجمہ نہیں ہوتا، نیز یہ کہ کچھ اصطلاحات وہ ہیں جن کو ہم ہو بہو ویسے ہی استعمال کرتے ہیں جیسے وہ اپنی بنیادی زبان میں ہوتی ہیں، اس ضمن میں میں نے پہلے بھی کچھ مثالوں کے ساتھ عرض کیا تھا، اب کچھ دیگر مثالیں پیش کرتا ہوں کہ اردو میں بہت سی ایسی چیزیں یا الفاظ...
یہ مجھے آپ کے تعارف سے معلوم ہو گیا تھا معذرت کے ساتھ ہو سکے تو تعارف کیسے کروایا جاتا ہے اس پر بھی کچھ سیکھ لیں۔ باقی جواب پر بحث ہے جو آپ سے کرنے کے لئے تیسرا کوئی فارنر ڈاکٹر آف فلاسفی ہونا ضروری ہے، نہیں تو کبھی لاہور آئے تو ون ٹو ون۔۔۔۔۔۔
مجھےاپنا تعارف کم از کم آپ سے سیکھنے کی تو ہرگز...
اگر
اگر آپ کی بات کو مدِ نظر رکھا جائے تو پھر آپ نے اپنے جملوں کی ابتدا ہی دو ایسے الفاظ سے کی ہے جن کے حوالے سے آپ نے مجھ پر اعتراض کیا ہے، آپ نے لکھا ہے، "انگلش ورڈز" جو دونوں ہی اردو کے الفاظ نہیں ہیں،اسی طرح آپ نے " فورم" ،"سیکشن" ، " ڈکشنری " بھی انگریزی کے الفاظ برتے ہیں، ان کا بھی اردو...
حضور یہ تراجم تو آپ نے لفظ بہ لفظ فرمائے ہیں ، با محاورہ استعمال کیا جائےتو کیسے ہو گا؟ یہ فرما دیجیے، کیوں کہ جو کچھ آپ نے ترجمہ فرمایا ہے یہ تو کم و بیش ہر ذی شعور جانتا ہے
اب اگر یہ لکھنا ہو " یونیورسٹی اوریئنٹل کالج،پنجاب یونیورسٹی" تو آپ کے بتائے ہوئے ترجمے کی روشنی میں یوں لکھا جائے گا...
اگرچہ مذاق ہی میں سہی، لیکن بعض دوستوں نے انگریزی الفاظ کے اردو میں استعمال کو کسی اور انداز میں دیکھنے کی کوشش کی ہے، حالانکہ ایسا نہیں ہے، اردو زبان کا اگر تجزیہ کیا جائے تو پتا چلتا ہے کہ اس کا ذاتی ذخیرہء الفاظ بہت کم ہے، زیادہ تر پنجابی، فارسی، عربی، ہندی اور دیگر زبانوں کے الفاظ شامل ہیں،...
دیکھیے حضور! ایم۔ فل کا اردو ترجمہ کہیں آپ کو دستیاب ہو تو ضرور بتایئے گا کیوں کہ مجھے واقعی نہیں پتا ایم ۔ فل کا اردو ترجمہ( ہاں یہ ماسٹر آف فلاسفی کا مخفف ہے)
سکالر کے لیے اردو میں متبادل لفظ عالم مستعمل ہے، اس کے علاوہ سکالر سے عموماً وہ طالب علم مراد ہوتا ہے جو سندی تحقیق کے لیے کسی جامعہ...