اس کتاب پر گھنٹہ کھپانے کے بعد میں اسی نتیجے پر پہنچا ہوں کہ اس کے لئے بھی ریختہ والا کام ہی کرنا پڑے گا۔ کچھ کتابیں سیدھا سیدھا پی۔ڈی۔ایف ہی دے دیتی ہیں پر زیادہ تر مواد ایک ایک تصویر کر کر کے ہی آتا ہے جیسے کہ آپ کے والی کتاب۔
اگر آپ کے پاس آئی۔ڈی۔ایم انسٹال ہو اور چغتائی لائبریری میں لاگ ان ہوئے ہوں تو جو بھی کتاب کا لنک کھولیں گے وہ ڈاؤنلوڈ ہونا شروع ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ بھی پی ڈی ایف کا رابطہ نکالا جا سکتا ہے نیٹ ورک ٹیب میں جا کر، یہاں ریختہ والے مسئلے مسائل نہیں (اور ایک دفعہ رابطہ نکل آئے تو لاگ ان کیے بغیر...
باقی یہ محض او سی آر کرنے میں ہی نہیں اچھا، بلکے جہاں تک میں نے مختلف ماڈل جانچے ہیں، ان میں سے نا صرف اردو بلکے پنجابی کی سمجھ بوجھ جتنی اسے ہے کسی اور ماڈل کو نہیں۔ میں نے انتہائی مشکل ترجمے کروا کر دیکھے اور وہ سب ہی کافی عمدہ تھے۔ باقی مقامی زبانیں میں جانتا نہیں ورنہ ان کو بھی ضرور دیکھتا۔
جی بہت شکریہ۔ میں پہلے بھی ان تک پہنچا تھا، ان میں سے ہی کسی ایک ویب گاہ پر لکھا ہوا تھا کے وہ ڈیجیٹل لائبریری پر شفٹ کر رہے ہیں شاید۔ کیا ان میں وہ تمام کتابیں موجود ہیں جو ڈیجیٹل لائبریری پر پائی جاتی تھیں؟
مجھے جب سے یہ فورم ملا ہے لائبریری کے بارے میں دھاگے دکھتے رہے ہیں۔ یہاں تک کے انٹرنیٹ پر اردو کی یونیکوڈ کتابیں ڈھونڈنے کی کوشش کروں تو آخری مقام یہی لائبریری نکلتی ہے ہر دفعہ۔ پر جب بھی اس لائبریری کو کھوجنے کی کوشش کی ہے آگے سے محض پی ایچ پی یا ہیروکُو ایرر ملے ہیں۔ لائبریری نہ ہو گئی بیت...
آج کل گوگل نے اپنے ایل ایل ایم تقریبا بلکل مفت کیے ہوئے ہیں۔ ان میں پیچھے کہیں یہی او سی آر استعمال ہو رہا ہے۔ اے۔آئی سٹوڈیو پر کوئی بھی کتاب ڈال کر او سی آر کرنے کا کہا جا سکتا ہے۔ ماڈل gemini-2.0-flash یا gemini-1206-exp چنیں۔
جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ بینک دولتِ پاکستان نے کل ۷۵ کا یادگاری نوٹ جاری کیا۔ کیا ان دو جگہوں میں کوئی خاص فونٹ استعمال کیا گیا ہے یا یہ محض خطاطی ہے؟ پہلی تصویر کی پہلی سطر تو مہر لاہوری نستعلیق سے ملتی جلتی معلوم ہوتی ہے لیکن دوسری نہیں۔
مکمّل دستاویز یہاں دستیاب ہے۔
فی الحال تو کوئی آنیمے نہیں دیکھ رہا۔ آخری آنیمے سپائے فیملی دیکھا تھا۔ اب موب سائکو کے آخری سیزن کا انتظار ہے۔
میں عموماً اکلوتے کھلاڑی والی افسانوی گیمیں کھیلنے کا شوقین ہوں۔ آخری گیم اسٹرے کھیلی تھی۔ اب اسی کا ترجمہ کرنے کی کوشش جاری ہے۔ اس سے پہلے ہاف لائف سیریز کھیل رہا تھا۔اب نئی...