نعیم ملک

میں ایک مسلمان ہوں اور عقائد کی پوری سرگزشت میرے دل و دماغ کااحاطہ کیے
ہوئے ہے۔ جو ایک مسلمان کا لازمہ حیات ہےیعنی میں اللہ کو اپنا رب سمجھتا ہوں، میرے نزدیک شرک گناہ ہے
حضور سرور کائنات میرے دنیا و عقبی میں ہادی و آقا ہیں۔ انہی کی تعلیمات میرے لیے چشمہ صافی ہیں ان کے سوا میں کسی دوسری طرف آنکھ بھی نہیں اٹھاتا کیوں کہ ان سے باہر ہر چیز خام ہے۔ قرآن پاک میرے لیے صحیفہ الہی ہے اور اس میں سفر حیات بسر کرنے کی پوری منزلیں ہیں۔ میں غیب و حضور کے ان تمام آثار و مظاہرپر یقین رکھتا ہوں جو قرآن پاک نے بیان کیے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ آخرت کی منزل بھی ہے اور وہاں مجھے اپنے اعمال کے لیے جوابدہ ہونا ہے۔ اس پختگی کے باعث میرے لیے کسی انسان کی شخصی فکر خواہ وہ مسلمان ہی کیوں نہ ہو کسی دائرے میں حجت نہیں اور نہ اسکی متا بعت میرا فرض ہے۔
میری منزل غیرت کی منزل ہے جس انسان کے پاس غیرت نہیں اس کے پاس کچھ بھی نہیں میں اپنے دشمن کی بھی عزت کرتا ہوں بشرطیکہ وہ غیور ہو لیکن اس دوست کے لیے بھی میرے دل میں کوئی جگہ نہیں جو غیرت سے محروم ہو۔
میں مسلمان مرنا چاھتا ہوں، مجھے موت کی پروا نہیں، موت آئیگی تو ایک مسلمان کی حیثیت سے اسکا خیر مقدم کروں گا
ذاتی ویب سائٹ
https://www.facebook.com/Qalamkecharagh
مقام سکونت
Lahore, Pakistan
جھنڈا
Pakistan
موڈ
Breezy
Gender
Male
Occupation
Chartered Accountancy

Contact

فیس بک
naeemspeaking

دستخط

نعیم ملک
Top